وزارت پانی و بجلی نے پی ایس او کو ساڑھے 25 ارب روپے جاری کر دئیے

PSO

PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے پی ایس او کو تھرمل پاور پلانٹس کو فراہم کیے گئے تیل کی مد میں ساڑھے 25 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔ حکومت پی ایس او کو جلد مزید ساڑھے 5 ارب روپے جاری کردے گی۔ ذرائع کے مطابق کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد حکومتی ضمانت پر کچھ مقامی بینکس پر مشتمل ایک گروپ نے 31 ارب روپے قرض فراہم کیا ہے۔

اس رقم میں میں سے ساڑھے 25 ارب روپے حکومت نے پی ایس او کو جاری کر دیے ہیں جبکہ باقی رقم بھی جلد ادارے کو ادا کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کو جاری ہونے والی اس رقم کے بعد پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی میں بہتری آ نے سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔