پانی کی قلت کیخلاف جسقم کا دھرنا جاری، نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی قطاریں

Sindh

Sindh

ہٹڑی (جیوڈیسک) سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف حیدرآباد بائی پاس پر جئے سندھ قومی محاذ کا دھرنا گزشتہ روز دوپہر ڈھائی بجے سے جاری ہے۔ جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو پریشانی کاسامنا ہے۔سندھ کے مختلف اضلاع میں پانی کی قلت کے خلاف جئے سندھ قومی محاذکی جانب سے حیدرآباد بائی پاس پر ہٹڑی کے قریب دھرنا دیا جارہا ہے۔

جسقم کے سینئر وائس چیئرمین نیاز کالانی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دھرنے کے شرکا نے پنجاب جانے والی مال بردار گاڑیوں کو روک لیا ہے۔ جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عام مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔