تربیلا (جیوڈیسک) آبی ذخائر سے بجلی کی پیداوار بڑھنے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گئی۔ شہری علاقوں میں چھ اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے تک بجلی کی بندش ہونے لگی۔
این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ موسم میں قدرے تبدیلی سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔
بجلی کی طلب 17 ہزار 300 اور پیداوار 13 ہزار 900 میگا واٹ ہونے سے بجلی کا شارٹ فال تین ہزار چار سو میگا واٹ تک ہے جس سے شہری علاقوں میں کم از کم چھ اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہو چکی ہے۔