انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ” ماہیت کے اعتبار سے ہمارے نزدیک اپنے پانی کی حفاظت اور اپنے ملک کی حفاظت میں کوئی فرق نہیں ہے”۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں “پانی کی طاقت کا ملت سے تعارف” نامی اجتماعی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے آبی وسائل کے موئثر ترین اور مفید ترین استعمال کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے 277 بلین لیرا کی سرمایہ کاری سے 600 بیراج، 623 جھیلیں، 590 ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ، ایک ہزار 657 آب پاشی تنصیبات، 262 پینے کے صاف پانی کی تنصیبات کو خدمت کے لئے پیش کر کے حقیقی معنوں میں ایک داستان رقم کی ہے۔