غیر قانونی کنکشن کے حصول کیلئے سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت زیر زمین سروسز کی فراہمی کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر سے قبل زیر زمین سروسز کی درستگی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریںتاکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو دیرپا سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی نمبر5کے علاقے گلنار بستی اور روشن آباد کی چھوٹی گلیوں میں سی سی فلورنگ کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو مکمل نگرانی میں مکمل کیا جائے اور جاری کاموں کو وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی سطح ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے حق پرست قیادت قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیا م یقینی بنا رہی ہے اس موقع پر عوام نے علاقائی سطح پر درپیش فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے درپیش شکایات سے آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی شکایات سننے کے بعد بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کے غیر قانونی کنکشن کے حصول کے لئے سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی سے اجتناب کیا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کے لئے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے اور مرتکب افراد اور اداروں کے کیخلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri