کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر وفات پاجانے والے ملازمین کے لواحقین جو کہ کنٹریکٹ پر ملازم تھے ان کو ہٹا دیا گیا تھا ان کے لئے ایک بار پھر بھرتی کیلئے جہاں کام کا آغاز کردیا گیا وہیں ریٹائرڈ ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کو بھی نوکریوں میں نہیں رکھا جارہا۔
جبکہ کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 300 کنڈی مین اور ایک سو پچاس کنٹریکٹ ملازمین کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ دوبارہ کنٹریکٹ بحال نہیں کیا جس پر ریٹائرڈ ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 6کنٹریکٹ ملازمین عدالت سے اپنیحق میں فیصلہ حاصل کرواچکے ہیں۔