کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی ہنگامی بنیادوں پر محکمانہ کاردگی کو بروئے کار لاتے ہوئے سیوریج کے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سیوریج مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ کار کرگی کو مزید بہتر بنا ئیں اور عوام کو درپیش شکایات کا زالہ کریں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل سے دوچار نہیں ہونے دے گی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیںگے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا ئیں گے بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے اور عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔