لاہور (جیوڈیسک) شالیمار ٹاؤن میں پانی کی کمی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمدنے آپریشن کے عملہ کو ہدایت کہ شہر میں حالیہ پانی کی مصنوعی قلت پر قابو پایا جائے ، تمام ٹیوب ویل 24 گھنٹے چلائے جائیں، لوڈشیڈنگ کے دوران ٹیوب ویلوں پر نصب 122 جنریٹرز کی مدد سے شہریوں کوپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ درس بڑے میاں کے ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ جن علاقوں میں پانی کی کمی کی زیادہ شکایات موصول ہو رہی ہیں وہاں پانی واٹر ٹینکرز کے ذریعے مہیا کیا جائے۔
ایم ڈی واسا نے آپریشن کے تمام افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوب ویل آپریٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
ایکسین اور ایس ڈی اوز روزانہ کی بنیادوں پر ٹیوب ویل آپریٹرز کی حاضری چیک کریں۔ٹیوب ویلوں پر موجود لاگ بک چیک کریں۔