پانی کی قلت پر تشویش، بلوچستان میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں: سینٹ کمیٹی خزانہ

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قائداعظم کے مزار کی انٹری فیس فوری ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ کمیٹی نے قائد مینجمنٹ بورڈ کو موثر فنڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے صوبائی دارالحکومتوں میںکم لاگت کی رہائشی سکیمیں بنانے کی سفارش اور فنانس ریکوری ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی۔ قائمہ کمیٹی نے کوئٹہ شہر کیلئے موٹروے پولیس آفس قائم کرنے کی سفارش کی۔

کمیٹی نے باچا خان ایئر پورٹ کے معاملات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا ور اپ گریڈیشن کے معاملے کا کمیٹی کے اجلاس میں تفصیل سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

سبی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے سینیٹر کلثوم پروین نے 300ملین روپے مختص کرنے کی سفارش کی جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔

کمیٹی نے بلوچستان میں پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد سے جلد چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کرنے کی ہدایت کر دی۔ ضلع کوہستان میں یونیورسٹی اور کوہستان میں گرڈ سٹیشن قائم کرنے کی سفارش کر دی۔