ڈنگہ کی خبریں 16/9/2013

ڈنگہ :ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، ورنہ شدید احتجاج کریں گے، ڈنگہ چیلیانوالہ روڈ کے رہائشی پھٹ پڑے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ چیلیانوالہ روڈ کی تعمیر میں عدم توجہی کے باعث اس روڈ پر واقع دیہات کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،اس سڑک کی خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ ڈنگہ تا35چک تک سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے،جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں،اور گھٹنوں سے زیادہ پانی کھڑا ہوتا ہے،جس کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنا جان جوکھوں کا کام ہے،عوامی نمائندوں کو کئی سالوں سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود بھی ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی جس کی وجہ سے اس علاقہ لوگ پھٹ پڑے ان کے مطابق ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اب سرک کی تعمیر کیلئے شدید ترین احتجاج کریں گے، اور روڈ بلاک کر یں گے اور اپنا حق لیکر رہیں گے،اگر عوامی نمائندے ہمارے کام نہیں کر سکتے تو وہ ووٹ کس منہ سے مانگنے آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محکمہ سوئی گیس نے جنریٹر کے ذریعے سوئی گیس کو بجلی کے استعمال پر کاروائی شروع کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ سوئی گیس نے جنریٹر کے ذریعے سوئی گیس کو بجلی کے استعمال پر کاروائی شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس نے کاروائی کرتے ہوئے گجرات میںمتعدد افرادکے میٹر اتار لئے جن سے لوگ حیران رہ گئے،بغیر نوٹس کے ایسی کاروائی کے لیے لوگ تیار نہیں تھے محکمہ سوئی گیس کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی آمد ہے جس میں گیس کی مانگ بڑھ جاتی ہے بروقت کاروائی سے گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاصلانوالہ میں350سے زائد طالبات کیلئے صرف تین ٹیچرز تدریسی کام سر انجام دے رہی ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاصلانوالہ میں350سے زائد طالبات کیلئے صرف تین ٹیچرز تدریسی کام سر انجام دے رہی ہیں،جبکہ سکول میں مختلف مضامین کیلئے بیس ٹیچرز کی ضرورت ہے،اہلیان حلقہ نے متعدد بار حکام بالا کو یاد دہانی کروائی گئی مگر محکمہ تعلیم کے افسران اور سیاسی نمائندگان نے مستقل بے حسی کامظاہرہ کیا اور سٹاف کی کمی کے باعث طالبات اپنی کتب اور نصاب کو پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں جن کی بناء پر طالبات کا مستقبل تاریخ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول ہذا میں اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بناتے ہوئے سٹاف کوجلد از جلد مکمل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:بلدیاتی انتخابات ، امیدواروں میں جوش و خروش،مگر حکومت کی تاحال عدم دلچسپی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی ادارے جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس سے نچلی سطح تک عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے،موجودیہ حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کی گونج سنائی دینے لگی تھی،اس بات کو اس وقت مزید تقویت مل گئی جب سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائیں جائیں جس سے امیدوارنے لنگوٹ کس لئے اور جوش و خروش کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے لگے اور ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر دی مگر حکمرانوں کی طرف سے مسلسل عدم دلچسپی کی وجہ سے تاحال نہ تو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہو سکاہے اور نہ ہی اس کے جلد ہونے کے امکانات نظر آئے ہیں جس سے امیدواروں کے جوش و خروش میں کمی اور ان میں مایوسی پھیلنے لگی امیدواروں کے مطابق حکمرانوں کو جلد از جلد انتخابات کروانے چاہیں تاکہ نچلی سطح تک لوگوں کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایس ڈی او واپڈا سب ڈویثرن نمبر 2راشد ندیم نے بمعہ ملازمین نواحی گائوں دھکڑ میں چھاپہ مار کر ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو پکڑ لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایس ڈی او واپڈا سب ڈویثرن نمبر 2راشد ندیم نے بمعہ ملازمین نواحی گائوں دھکڑ میں چھاپہ مار کر ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو پکڑ لیا اور اس سے تقریباً45ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو کہ محکمہ واپڈا کے خزانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موجودہ حکومت نے غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھین چھین لیا ہے،چوہدری مسلمین جٹ پہلوان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سماجی و سیاسی راہنما چوہدری مسلمین جٹ پہلوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھین چھین لیا ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام کو بے تحاشا تسلیاں دیں کہ ہم عوام کو ریلیف دیں گے،ہر چیز عوام کی پہنچ میں ہو گی ملک میں خوشحالی آئے گی،غریب آدمی سکھ کی نیند سوئے گا لیکن حکومت کے100دن میں کوئی خوشحالی نہیں آئی غریب آدمی کو آٹا مہنگا کر کے زندہ درگار کر دیا گیا ہے، عوام مہنگائی برداشت کرلے گی لیکن غریب آدمی آٹا مہنگا خرید کر نہیں کھا سکتا،ن لیگ کی حکومت غریب آدمی پر رحم کرے اور آٹے کو سستا کر ے تاکہ غریب آدمی بھوک سے نہ مر جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سید نور الحسن شاہ پر حلقہ این اے106کی عوام ووٹ نہیں اپنی جان بھی قربان کر نے کے لیے تیار ہے،پیر آفتاب شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سید منظور حسین شاہ گروپ کے چیئر مین پیر آفتاب شاہ نے کہا ہے کہ سید نور الحسن شاہ پر حلقہ این اے106کی عوام ووٹ نہیں اپنی جان بھی قربان کر نے کے لیے تیار ہے،موجودہ ایم این اے حلقہ این اے106کو عوام نے نہیں ن لیگ کی ٹکٹ نے اسمبلی میں پہنچایا،اس لئے ایم این اے سمجھتے ہیں کہ عوام کی خدمت کرنا مجھ پر فرض نہیں،انہوں ے کہا کہ انشاء اللہ سادات خاندان اب پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت میں مصروف ہے اورساری زندگی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حالیہ تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے ڈنگہ میں سینکڑوں درخت گر گئے،پلازوں کے شیشے ٹوٹ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حالیہ تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے ڈنگہ میں سینکڑوں درخت گر گئے،پلازوں کے شیشے ٹوٹ گئے گلی محلے ندی نالے بن گئے،ٹریفک کا نظام درہم برہم،متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے،ڈنگہ کھاریاں روڈ پر سرکاری درخت کاٹ کر لوگوںگھروں کو لے گئے،تفصیلات کے مطابق حالیہ تیز آندھی طوفان بارش اور اولے پڑنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،آندھی طوفان سے بابکا پلازہ کے شیشے ٹوٹ گئے،ڈنگہ کھاریاں روڈ پر پڑے درختوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،محلہ رام باغ چیلیانوالہ روڈ پر ایک حویلی میں درخت ٹوٹنے سے دیوار اور گیٹ گر گئے بجلی کی تاریں بھی زمین پر آن گریں،ڈنگہ کے متعدد محلے پانی میں ڈوب گئے ڈیڑھ بجے ہی رات کاسماں پیدا ہو گیا،روڈ پر چلنے والی ٹریفک کی لائٹیں آن ہو گئیں،جس سے کئی موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال کی اپنے ڈیرہ ڈنگہ پر سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال کی اپنے ڈیرہ ڈنگہ پر سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات ، حلقہ این اے 106 کی سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ، تفصیلات کے مطابق ایم این اے چوہدری جعفراقبال نے گزشتہ روز اپنے ڈیرے ڈنگہ پر ڈنگہ کے سینئر صحافیوں ڈاکٹر غلام مصطفی آذر ، نوید شہزاد مغل ، خالد محمود مغل ، نثار احمد مغل ، حکیم عبدالجبار ، مصنف شیراز سے تفصیلی ملاقات کی اس اہم ملاقات میں حلقہ این اے 106 کی سیاسی صورتحال ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل اور پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس ملاقات میں چوہدری جعفراقبال کے ہمراہ محمد عارف ڈار ، بائو محمد عمران بھٹی ، طارق محمود قریشی ، لیاقت علی قریشی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔تھانہ روڈ ڈنگہ کی سنی گئی , 46لاکھ روپے کی لاگت سے تھانہ روڈ اور سائیڈ نالوں کی تعمیر کے لیے فنڈ منظور
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔تھانہ روڈ ڈنگہ کی سنی گئی , 46لاکھ روپے کی لاگت سے تھانہ روڈ اور سائیڈ نالوں کی تعمیر کے لیے فنڈ منظور ، بہت جلد تھانہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈ ڈنگہ گزشتہ کئی برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور مسلسل نظر انداز ہو رہا تھا جس کی وجہ سے تھانہ روڈ موہنجودڑو کا نقشہ پیش کر رہا تھا ۔ بارش کے دنوں میں تھانہ روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا تھا جبکہ بڑے بڑے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کے گزرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا بالآخر چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کی کوششوں سے تھانہ روڈ ڈنگہ کی تعمیر کے لیے ضلعی گورنمنٹ کے زیر اہتما م 46لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظور ی دے دی گئی جس کے ذریعے تھانہ روڈ کے علاوہ سائیڈ نالوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ سماجی حلقوں نے چوہدری جعفر اقبال کی اس کاوش کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال کی خصوصی دعوت پر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا وفد پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کرے گا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ)ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال کی خصوصی دعوت پر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا وفد ڈاکٹر غلام مصطفی آذر صدر ڈنگہ پریس کلب ،اور نوید شہزاد مغل جنرل سیکرٹری کی قیادت میں بروز بدھ 18ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے اسمبلی سیشن کا دورہ کرے گا ۔ اپنے اس دورے کے دوران ڈنگہ پریس کلب کا وفد ایوانِ صدر ، وزیر اعظم ہائوس ، پارلیمنٹ لاجز ، پی ٹی وی وزارتِ اطلاعات سمیت دیگر اہم عمارات کا بھی دورہ کرے گا اور اس دورہ کے دوران ڈنگہ پریس کلب کا وفد سپیکر قومی اسمبلی ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، ڈائریکٹر پی ٹی وی ، وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر اہم شخصیات کے علاوہ شعبہ صحافت سے وابستہ اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حلقہ کی عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ)ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبا ل نے گزشتہ روز ڈنگہ کے سینئر صحافیوں سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حلقہ این اے 106 کے لیے اپنے انتخاب کے فوراً بعد جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا ان پر تیزی سے کام جاری ہے اور تقریباً تمام منصوبوں کا پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے OPF سکول اینڈ کالج ، ویٹرنری ہسپتال کی تعمیر اور نسل کشی سنٹر کی جگہ سکول کی تعمیر کے منصوبوں کے حوالے سے کام جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد ان منصوبوں کے لیے فنڈز ریلیز کروا کر کام شروع کر وا دیں گے علاوہ ازیں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور تقریباً تمام منصوبوں کے حوالے سے پیپر ورک متعلقہ حکام تک مکمل ہو کر پہنچ چکا ہے ۔ حلقہ کی عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے اور انشاء اللہ حلقہ کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت پورے کرے گی ۔ بجلی کا مسئلہ جو کہ پاکستان کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے ۔اس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جعفراقبال نے کہا کہ پراناہیڈ رسول ، 8 آر ڈی بیراج پر 20,20میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ ہیڈ کھوکھرا کے مقام پر بھی تین میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے ان تمام منصوبوں کا پیپر ورک تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور مختلف کمپنیوں سے حکومت کی بات چیت شروع ہے ۔ یہ منصوبے تکمیل پذیر ہونے کے بعد عوام کو مسلسل اور ارزاں نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔ جو کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا عزم ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے قائد کی قیادت میں دن رات محنت کر کے وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے نواحی گائوں کولیاں شاہ حسین میں دو نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کر کے اپنے گھر میں موجود شادی شدہ خاتون کو شدید زخمی کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈنگہ کے نواحی گائوں کولیاں شاہ حسین میں دو نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کر کے اپنے گھر میں موجود شادی شدہ خاتون کو شدید زخمی کر دیا،زخمی خاتون کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ ڈنگہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق کولیاں شاہ حسین شادی شدہ خاتون اختر پروین جس کا خاوند روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے گذشتہ سہ پہر اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک دو نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اس پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی،جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے آر ایچ سی کولیاں شاہ حسین لایا گیا پولیس تھانہ ڈنگہ نے خاتون کے ماموں محمد انار ولد نور داد کی مدعیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف زیر دفعہ 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گذشتہ چند روز سے جاری منفر د نوعیت کا ٹورنامنٹ ڈنگہ پریمیئر لیگ کا تیسرے روز ہونے والا میچ بارش کی نظر ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ چند روز سے جاری منفر د نوعیت کا ٹورنامنٹ ڈنگہ پریمیئر لیگ کا تیسرے روز ہونے والا میچ بارش کی نظر ہو گیا ،گزشتہ روز سیکسر اور ڈنگہ سپر ایٹ کے مابین میچ ہونا تھا جو کہ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا شدید بارش کے باعث سیم نالا گرائونڈ میں پانی جمع ہو گیا،جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو گرائونڈ سے بغیر میچ دیکھے مایوس لوٹنا پڑا،گرائونڈ میں پانی جمع ہو جانے کے باعث ڈنگہ پریمئر لیگ کے آئندہ ہونے والے میچز بھی خطرات میں پڑ گئے ہیں آئندہ میچز کے انعقاد کے لئے گرائونڈ کی صورت حال کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چنن میں فری آئی کیمپ23,24,25ستمبر بروز پیر منگل اور بدھ کو سعید میموریل ہسپتال چنن میں ڈاکٹر کنور عثمان آئی سپیشلسٹ کی نگرانی میں لگایا جائیگا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ہرسال کی طرح اس سال بھی چنن میں فری آئی کیمہپ23,24,25ستمبر بروز پیر منگل اور بدھ کو سعید میموریل ہسپتال چنن میں ڈاکٹر کنور عثمان آئی سپیشلسٹ کی نگرانی میں لگایا جائیگا جس میں پنجاب بھر سے ماہر امراض چشم مریضوں کامفت معائنہ آپریشن اور ادویات دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گذشتہ روز آندھی کے باعث اتووالہ کے قریب درخت گرنے سے سڑک کئی گھنٹے بند رہی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز آندھی کے باعث اتووالہ کے قریب درخت گرنے سے سڑک کئی گھنٹے بند رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری عبدالستار آف پیر جنڈ کے بڑے بھائی چوہدری غلام رسول دوبئی میں انتقال کر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما جماعت اسلامی چوہدری غلام غوث کے والد محترم اور سابق امیدوارحلقہ پی پی113 چوہدری عبدالستار آف پیر جنڈ کے بڑے بھائی چوہدری غلام رسول دوبئی میں انتقال کر گئے،مرحوم کی میت آبائی گائوں پیر جنڈ نزد جوڑا کرنانہ پہنچ گئی،نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی،چوہدری غلام رسول کی وفات کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے راہنمائوں کی کثیر تعداد پیر جنڈ پہنچی اور سوگوار خاندان سے اظہا رافسوس کیا۔