تربوز بلڈ پریشر اور دل کے امراض کیخلاف موثرثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

Blood pressure and heart disease

Blood pressure and heart disease

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک این جی ٹی مزیدار تربوز صرف گرمی میں پانی کی کمی ہی پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا بلکہ امراض قلب سے حفاظت میں بھی اہم کردار اد کرتا ہے۔امریکی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے۔

روزانہ صبح ناشتے میں تربوز کی ایک خاش کھانے سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود قدرتی اجزا نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتے ہیں بلکہ دل کے دورے کے خلاف بھی موثر ڈھال کے طور پر کام کرتے ہیں۔