گرمی اور تربوز کے سیزن کی آمد آمد ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز گرمی کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
عالمی جریدے ہیلتھ لائن میں شائع مضمون کے مطابق تربوز گرمی کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ تربوز کے ایک کپ میں 46 فیصد کیلوریز سمیت وٹامن سی اور وٹامن اے بھی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے، جس وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے بہترین غذا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں پائی جانے والے وٹامن اے، سی، بی 6، منرلز اور لائکوپین جزیات کینسر اور نظام ہاضمہ کی بیماریوں کو روکنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔