مون سون میں پیروں کی خوبصورتی رکھیں برقرار

Feet

Feet

لاہور (جیوڈیسک) برسات یا مون سون کا موسم آ پہنچا ہے جو اپنے ساتھ جلد اور پیروں کے متعدد مسائل کو بھی ساتھ لے کر آیا ہے۔

حقیقت تو یہ ہے کہ بیشتر خواتین اپنے بالوں یا جلد کو برسات کا سب سے بڑا شکار سمجھتی ہیں اور پیروں کو نظر انداز کر دیتی ہیں حالانکہ وہ مسلسل نمی اور سیلن سے بیکٹریا انفیکشنز کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یہاں ایسی ہی پانچ آسان ٹپس دی جا رہی ہیں جو مون سون کے سیزن میں آپ کے پیروں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

بارش کے پانی میں پیر گیلے ہونے کے بعد انہیں صاف پانی اور کسی اچھے اینٹی بیکٹریل سوپ جیسے ڈیٹول وغیرہ سے دھونا نہ بھولیں۔

ہر کچھ عرصے بعد پیڈی کیور ضرور کرائیں کیونکہ اس سے آپ کے سینڈل میں رہنے والے پیروں سے مردہ ہوجانے والی کھال کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

بارشوں کے موسم میں پلاسٹک، لیدر یا کینوس کے جوتے پہننے سے گریز کرنا چاہئے اور کھلی چپلوں کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ پیروں کو نمی سے گھٹنے کی بجائے سانس لینے کا موقع مل سکے۔

کوشش کریں کہ مون سون کے سیزن میں اپنے پیروں کے ناخن زیادہ بڑے نہ رہنے دیں، کیونکہ بڑے ناخن بیکٹریا یا غلاظت کو ان کی جانب کھینچتے ہیں جس سے پیروں میں مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

سونے سے پہلے اپنے پیروں کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں اور کسی کریم وغیرہ کا استعمال کریں تاکہ بیکٹریا کو بڑھنے سے روک کر کسی بھی انفیکشن کے امکان کو شروع میں ہی ختم کر دیا جائے۔