تحریر: بائو اصغر انٹرنیٹ صارفین کی زندگی میں واٹس ایپ لازم و ملزم حصہ بن گیا ہے اور یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن اتنی موثر اور مفید ثابت ہوئی ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف اس میں بدعنوانیا ں اور پرشانیاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں بہت سے واٹس ایپ گروپس بنے ہوئے ہیں جس میں گروپ کے ایڈمن اپنے دوستوں کو شامل کرتے ہیں پھر ان کے واٹس ایپ نمبر لیک ہو جاتے ہیں اور پھر وہ واٹس ایپ نمبر اور گروپوں میں شامل کئے جاتے ہیں جن میں بہت بدعنوانیاں ہوتی ہیں اور کوئی تنگ آکر ایسے گروپس سے لیفٹ ہوجاتا ہے جان چھڑانے والے ممبرکو پھر سے کسی اور گروپ میں ایڈ کرکے مختلف طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے انہیں بیہودہ ویڈیو ز اور تصویریں زبردست ٹیگ کی جاتی ہیں عزت نفس مجروع کی جاتی ہے انہیں کھلم کھلا گالیاں بھی دی جاتی ہیں ایسی سنگین صورت حال کو دیکھتے ہوئے صارف کو اپنا وٹس اپ نمبر تبدیل کرنا پڑتا ہے ،اور ایسے گالی گلوچ والے بہت سے واٹس ایپ گروپ دیکھنے میں آئے ہیں ،ایسے واٹس ایپ گروپ ان لوگو ں نے بنائے ہیں جن کو دنیا میں کوئی کام نہیں ان کا کام صرف اور صرف معزز انسانوں کی عزت نفس کو مجروع کرنا ہوتا ہے ایسے لوگوں نے بہت سے شریف لوگو ں کا جینا حرام کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ بھی اگر اس پہ سرچ کیا جائے تو جو واٹس ایپ گروپ بنے ہیں یہ انسان کو ذہنی مریض بنا دیتے ہیں جن کو واٹس ایپ گروپوں میںزیادہ دیر باتیں کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے ،ایسے لوگوں کی نیند پوری ہوتی ہے نہ وہ کوئی دل لگا کے کام کر سکتے ہیں ،واٹس ایپ گروپ تو اب تماشا سا بن گئے ہیں ہر دوسرا شخص واٹس ایپ گروپ بنا لیتا ہے اور پھر بن سوچے بن کیسی سے پوچھے جو نمبر سامنے آتا ہے ایڈ کئے جاتے ہیں ، اگر واٹس ایپ کو صرف کسی مقصد کیلئے استعمال کیا جائے تو اس کے بہت فائدے ہیں انٹر نیٹ کی سہولت تو اب عام ہے انٹر نیٹ پیکج پر واٹس ایپ پہ آپ یہا ں مرضی فری آڈیو اور ویڈیوز کال کرتے ہیں جب چاہیں جہاں چاہیں اپنی مرضی کی تصاویر سنڈ کرسکتے ہیں اور اب واٹس ایپ نے اور بھی سہولتیں مہیا کر دیں ہیں۔
آپ واٹس ایپ کی طرف سے مہیا کیے گئے تمام ٹولز نہایت آسان ہے یہ ایپ خود کار طور پر آپ کے تمام نلیکٹس (درآمد )کر لیتی ہے اور ساتھ ہی آپ کو یہ بھی بتاتی ہے کہ آپ کے کانٹیلٹس میں کون کون واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے ،آپ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ اپنی تصویریں ،لوکیشن ،ویڈیوز اور سٹیٹس شیئر کر لیتے ہیں۔
آپ واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر بھی ایسے ہی استعمال کر سکتے ہیں جیسے موبائل فون پر کرتے ہیں مگر یہ ہرگز مناسب نہیں کہ آپ اپنے قریب موجود دوست احباب کو نظر انداز کر کے واٹس ایپ پر دوسرے دوستوں سے چیٹنگ کرنے لگ جاتے ہیں اب زیادہ طالب علم بھی واٹس ایپ پر لیٹ نائٹ چیٹنگ کرتے رہتے ہیں اور مختلف ویڈیوز شیئر کرکے اپنا اور اپنے دوستو ں کا دل بہلاتے رہتے ہیں ایسی بے جا مصروفیت میں سونے کا وقت گزر جاتا ہے جو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے نہایت برا اثر ڈالتا ہے جس سے طالب علم کی تعلیم پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے اور انسان کی جسمانی صحت پر بھی ۔میری دعا ہیں کہ اللہ پاک سب کو ہدایت اعطا ء فرمائیں اور جو چیز جس مقصد کیلئے بنائی گئی ہے اسے صرف اس مقصد کیلئے ہی استعمال کرنے کی ہدایت دے آمین۔