کاہنہ (امتیاز علی سے) یونین کونسل کاہنہ سے نو منتخب جنرل کونسلر محمد سجاد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضرت محمد ۖکی دنیا میں تشریف آوری کے ماہ مبارک ربیع الاول شریف کے استقبال کا جشن منانا قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔
حضور نبی کریم ۖکی آمد سے دنیا میں جہالت کا خاتمہ ہوااورحق و صداقت کا بول بالا ہونے سے ہر طرف اجالا ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فرزندان اسلام کو چاہئیے کہ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کامیابی حاصل کریں۔۔
ربیع الاول وہ مقدس مہینہ ہے جس میں سرور دو عالم ۖنے اس کائنات آب و گل میں ظہور فرمایا ،ہمیں اس پاکیزہ مہینے کا شایان شان سے استقبال کرنا چاہئیے ،کیونکہ آپ کی تشریف آوری سے ہی ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی۔