موم بتی سے لگی آگ سے جھلس کر 2 کمسن بہنیں

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے دو نوعمر بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو 1122کے مطابق جوہر ٹان میں ایک خالی پلاٹ پر چند جھونپڑیاں بنی ہوئی ہیں۔

جن میں کئی خاندان رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ رات ایک جھونپڑی میں موم بتی گرنے سے آگ لگ گئی جس سے چھ سالہ اقصی اور آٹھ سالہ سدرہ جھلس کر جاں بحق ہوگئیں اور ان کا چھوٹا بھائی ارسلان معمولی زخمی ہوگیا۔

جسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ بچوں کے ماموں نارنگ کے مطابق حادثے کے وقت تینوں بہن بھائی سوئے ہوئے تھے جبکہ ان کے والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔