وزیرآباد کی خبریں 6/6/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (محمد عباس خان نعیم) دن دیہاڑے وزیرآباد کے مین بازار میں دو مسلح ڈاکو ئوں نے اسلحہ کے زور پر دوکاندار سے ایک لاکھ روپے چھین لیے جاتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان زخمی ۔دوسری واردات میں دھونکل موڑ کے قریب تین مسلح ڈاکو ایک خاتون سے طلائی زیورات اور پرس چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے مین بازار سے منسلک موتی بازار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوملک محمد شاہد کی دوکان میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے چھین لئے اور جاتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک گولی لئیق احمد کے پیٹ میں لگی۔ ڈاکوئوں کو اہل بازار نے پکڑنے کی کوشش کو تو انہوں نے بلاامتیاز فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ زخمی لئیق احمد کو وزیرآباد ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں زخمی کو تشویشناک حالت کیوجہ سے گوجرانوالہ منتقل کر دیا دھونکل موڑ پر دھونکل کی ایک خاتون اپنے گھر جانے کے لئے رکشا کے انتظار میں کھڑی تھی۔ اس دوران موٹر سائیکل پر تین مسلح ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر اسکے طلائی زیورات اتروا لئے اور پرس چھین کر فرار ہو گئے۔وقوعہ کی رپورٹ تھانہ صدر کو کر دی گئی۔ایک روز قبل موضع ویروکی میں بھی تین مسلح ڈاکوئوں نے خواتین کو لوٹا اور فرار ہو گئے۔وزیرآباد اور اس کے گردو نواح میں راہزنی کی ایک درجن کے قریب ورداتوں میں ایک کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(محمد عباس خان نعیم) مسلم لیگ ن کے رہنما مرزا ظہر انجم بیگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائے گی۔وزیرآباد کو خوبصورت بنانے میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔یوتھ ونگ کے کارکن سیکھنے اور سمجھنے کے عمل سے منسلک رہنا چاہئے ۔وہ یہاں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔
مرزا ظہیر انجم نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رائو سہیل اختر کی شہر کو خوبصورت بنانے کی کوشش قابل ستائش ہے اور وہ حکومت پنجاب کے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی کاموں کے لئے دل کھول کر فنڈز جاری کر رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام ترجیحات کے مطابق مکمل کئے جا رہے ہیں۔شہر کی گلیاں اور نکاسیٔ آب کا نظام مزید بہتر کئے جائینگے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کا بھی بڑا دخل ہے جس کی وجہ سے عوام کے دیرینہ مطالبات پورے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ضرورتوں کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا یوتھ ونگ کے کارکن سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں، عوام کے قریب ہونے کی کوشش کریں، ان کے مسائل کو سمجھیں اور مشاورت کے عمل میں بھر پور حصہ لیں۔