ڈسکہ روڈ پر موضع کوٹ ثناء وزیرآباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ڈسکہ روڈ پر موضع کوٹ ثناء وزیرآبادکے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ موٹر سائیکل ٹکرانے سے سڑک پر گرنے والی خواتین کو ٹرک نے روند ڈالا۔

ماں بیٹا کو فریکچر کی وجہ سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ورپال چٹھہ کا رہائشی 20سالہ ابرار احمد ولد محمد طفیل اپنے موٹر سائیکل پر اپنی والدہ غلام صغریٰ اور چچی 42سالہ شائستہ بی بی کو لے کر ڈسکہ جا رہا تھا۔

ڈسکہ روڈ پر موضع کوٹ ثناء اللہ کے سامنے ابرار کا موٹر سائیکل دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا اور وہ سب سڑک پر گر گئے جن کو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا جس کے نتیجے میں شائستہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ابرار اور اس کی والدہ کی ٹانگیں اور دیگر اعضاء ٹوٹ گئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

Accident

Accident