وزیرآباد کی خبریں 2/5/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تحصیل وزیرآباد میں انسداد ڈینگی مہم کے بہتر نتائج حاصل کرنے کی غرض سے محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ عملہ کوڈینگی کے خاتمہ کے لئے ادویات اور متعلقہ سامان نہ مل سکاجبکہ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے جوہڑوں اور تالابوں پرسپرے کئے گئے کیمیکل سے مچھر کی بجائے مینڈک اور مچھلیاں مرنے لگے۔ ڈی سی او گوجرنوالہ کے حکم پر محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جنہیں ہدائت دی گئی ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔ محکمہ ہیلتھ کے ملازمین اپنی ڈیوٹیوں کے مقامات پر موجود رہیں۔ دوسری طرف محکمہ کی جانب سے ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے عملہ کو ادویات اور دیگر متعلقہ سامان نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کچھ روز قبل ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے جو کیمیکل استعمال کیا گیا تھا اس سے مچھر تو نہ مرے البتہ مینڈک اور مچھلیاں مرنے لگیں۔ معلوم ہو ا ہے کہ وزیرآباد ہسپتال میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے مریض اپنے گھروں کو روانہ ہونے لگے ہیں جبکہ ہسپتال کالونی میں بھی مچھروں کی بھر مار ہے جس سے محکمہ ہیلتھ کے ملازمیں بھی پریشان ہو گئے ہیںجبکہ عام شہر ی اپنی جگہ پریشان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ دھونکل میں چوری ہونے والے گدھوں کی باقیات قریبی کھیتوں سے برآمد ،گوشت اور کھالیں غائب۔نواحی علاقہ دھونکل کے رہائشی عبدالشکور کے ڈیرہ سے گذشتہ شب 2گدھے چوری ہو گئے تھے ،جو کافی تلاش کے باوجودنہ مل سکے قریبی کھیتوں میں ہڈیاں دیکھ کر لوگوں نے مالک کو بتایاجس نے رسی اور دیگر چیزوں سے شناخت کر لی کہ یہ باقیات اسی کے گدھوں کی ہیں گوشت اور کھالیں نا معلوم افراد کاٹ کر لے جاچکے تھے ۔گدھوں کی چوری اور ان کے قتل عام کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے محنت کشوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ متاثرہ افراد نے ملزمان کی گرفتاری اور گدھوں کی کھالوں اور گوشت کا دھندہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) جیک سلپ ہو جانے کی وجہ سے ٹرک کے نیچے آکر مکینک جاں بحق ،ٹرک ڈرائیور نعش کو نا معلوم قرار دے کر سول ہسپتال وزیرآباد میں چھوڑ کر فرار ۔ دریائے چناب کے قریب ایک لوڈر ٹرک خراب ہو گیا ٹرک ڈرائیور اورعملہ گجرات سے مکینک فیاض بٹ ساکن جلال پور جٹاں کو لے کر آئے جو ٹرک کو جیک لگا کر مرمت کر رہا تھا کہ اچانک جیک سلپ ہو گیا ۔مکینک فیاض بٹ نے کی وجہ سے ٹرک کے نیچے آگیا اور موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ٹرک ڈرائیور اور دیگر عملہ نے ورکشاپ کے مستری کی نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد لے آئے اور نا معلوم نعش درج کرواکے موقعہ سے فرار ہوگئے۔ہسپتال انتظامیہ نے نعش کی تلاشی لی اور موبائل فون ملنے پرلواحقین کو اطلاع دی ۔ بعدازاں لواحقین ہسپتال پہنچے اور میت ساتھ لے گئ