وزیرآباد کی خبریں 14/9/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) اے ایس آئی ملک سجاد حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ نواحی علاقہ ویروکی کے رہائشی ملک سجاد حسین تھانہ سٹی کے علاوہ گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ رات ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنے گھر آئے تو بیٹے کے گھر میں تاخیر سے آنے پر سرزنش کی جس کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان ویروکی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی نمائندوں کے علاوہ اے ایس وزیرآباد کیپٹن (ر) غلام مرتضی اور پولیس افسران ،ملازمین اور علاقہ کی عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل 15ستمبربروز منگل دن 11بجے ادا کی جائے گی۔ صدر پریس کلب دھونکل محمود احمد خان لودھی، امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل بھروکی ملک محمد یٰسین اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر گوجرانوالہ رفاقت علی نسوانہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے سہ روزہ قومی مہم 14 ستمبر کو شروع ہو کر 18 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو اور وٹامن کے قطرے پلا کر سہ روز انسدادپولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اے سی سٹی عتیق الرحمن’ ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر سعیداللہ خان’ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انور امان’ ڈی ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد’ نمائندہ ڈبلیو ایچ او جنید صولت’ ڈپٹی ڈی ایچ او صاحبزادہ غلام فرید’ انفارمیشن آفیسر منور حسین’ ڈاکٹر آصف جاوید کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز و نرسز وپیرا میڈیکل سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اے ڈی سی نے کہا کہ اس قومی مہم میں 4.9 ملین آبادی کو ٹارگٹ کیاگیاہے اور پانچ سال سے کم عمر ساڑھے آٹھ لاکھ بچوں کوانسدادپولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے اس موقع پر ای ڈی اوصحت نے بتایا کہ ضلع بھر میںپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 1538 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ 70 ٹرانزٹ ہیں اس طرح مجموعی طور پر1762 ٹیمیں گھر گھرجا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 193 یو سی ایم او کام کریں گے اوران پر 314 ایریا انچارج ہونگے جو کہ مہم کو کامیابی وکامرانی سے ہمکنار کریں گے۔