وزیر آباد (جیوڈیسک) وزیر آباد میں گھریلو ملازمہ پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر آباد کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی شبانہ بی بی ایک وکیل عامر نواز چٹھہ کے گھر پینتالیس سال سے کام کر رہی تھی۔ شبانہ بی بی کے مطابق عامر چھٹہ نے گھر چھ ماہ پہلے چوری ہوئی جس کا شک اس پر کیا جا رہا تھا۔ اس مقدمے میں اس کے بیٹے کو بھی گرفتار کرایا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ عامر چھٹہ نے اپنا نقصان پورا کرنے کے لیے اس سے مکان اور رقم مانگی جس پر تلخ کلامی ہو گئی اور عامر چھٹہ نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ شبانہ بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔