وزیرآباد کی خبریں 26/06/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت ہے بی بی سی کی خبر کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی، آصف ذرداری کے فرار کی خبریں افواہوں کے سوا کچھ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیا سی پا رٹی ہے ایم کیو ایم کے سا تھ ہما رے اختلا فات ہو سکتے ہیں لیکن ہم خبروں کی بنیاد پر ان کے خلاف با ت نہیں کر سکتے ، غیر ملکی خبر ایجنسی بی بی سی کی خبر کے حوالے سے ابھی کو ئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی ان کا کہنا تھا کہ آصف ذرداری ملک کی بڑی اپو زیشن پا رٹی کے سر براہ ہیں، بعض میڈیا چینلز ان کے جا نے اور بھا گنے کے حوالے سے خبر یں چلا رہے ہیں، ان کے فرار کی با تیں افواہوں کے سوا کچھ نہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سحری اور افطا ری کے اوقات میں لو ڈ بڑھ جا تا ہے ،حکو مت تر جیحی بنیا دوں پر کو شش کر رہی ہے لیکن بعض مقا مات پر ٹرانسفا رمر اور برقی آلات کی خرابی کے باعث شا رٹ فال کا سا منا ہے، اور ڈیما نڈ میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے اس و جہ سے بھی مشکلا ت کا سا منا ہے، وفا قی وزیر کا کہنا تھا کہ کر اچی میں بجلی کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر ہے، جنہوں نے اپنے پلا نٹس بند کئے ہو ئے ہیں وفا قی حکو مت نے ان کا سخت نو ٹس لیا ہے، سا ڑھے چھ سو میگا واٹ بجلی ان کو دی جا رہی ہے با قی پیداوار ان کی اپنی ذمہ داری ہے ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر ریلو ے کے کر ایوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جا ئیگا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق راولپنڈی سے بذریعہ ریل کار لاہور جاتے ہوئے وزیرآباد اسٹیشن پہنچے تو مقامی افراد کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن وزیرآباد سے متعلق اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے پلیٹ فارم پر پہنچ گئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر ریلوے چند منٹ کیلئے باہر آکر ان کی شکایات سنیں مگر وفاقی وزیر ریلوے باہر نہ آئے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ ایک عشرہ ہونے کو ہے ریلوے اسٹیشن وزیرآباد کی مسمار کی گئی عمارت کی دوبارہ تعمیر شروع نہیں ہوسکی جبکہ ریلوے اسٹیشن کی باقی عمارات بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد روٹ پر متعدد ٹرینوں کی بندش اور چھوٹے اسٹیشنوں کے روٹ ختم ہونے سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر ریلوے کے دورہ کے پیش نظر ریلوے پولیس سمیت دیگر عملہ چوکس دکھائی دیا تمام عملہ یونیفارمز میں ملبوس تھا اس موقعہ پر صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مختلف مساجد میں جمعہ کی ادائیگی میں دشواری پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے نمازی حضرات وضو نہ کر سکے حکومت کو بدعائیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل ناکا م ہو چکی ہے نماز جمعہ کے وقت شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے جمعہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے نمازی وضو نہ کر سکے جس سء انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی میں شدید دشواری پیش آئی ۔نمازیوں نے حکومت کو بد دعائیں دیں اور اس سے نجات کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ماہ مقدس میں بھی عوام کو ہر قسم کی ازیت دینے سے باز نہیں آ رہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ کی لوٹ مار اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ عوام کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے ۔رمضان کے مہینے میں اگر لوڈ شیڈ نگ سے نبر آزما ہونے کے لئے پروگرام پہلے سے ترتیب دے دیا جاتا تو آج اتنی خواری نہ ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر)رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی چاندی ،انتظامیہ صرف رمضان بازاروں تک محدود جبکہ دوکانداروں اور چھابڑی فروشوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ۔ شہری حلقوں کا شدید احتجاج حکمران ہوش کے ناخن لیں اورمصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کریں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیرآباد میں تمام انتظامیہ رمضان بازاروں میں مصروف ہو گئی ہے جبکہ شہر کے دیگر بازاروں میں گراں فروشی عروج پر ہے دوکانداروں نے نرخناموں کو پس پشت ڈال کر اپنی مرضی کے ریٹ لینا شروع کر دیے ہیں ۔ عاقبت نا اندیش مافیا بغیر کسی خوف کے سبزی ،پھلوں ،گوشت اور دالوں کے بھائواپنی مرضی سے لگا رہے ہیں گاہکوںکے اعتراض پر بدتمیزی پر اتر آنا معمول بن گیا ہے ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران سستے رمضان بازار کے ڈراموں پر عوامی سرمایہ ضائع کرنے کی بجائے عام مارکیٹ میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو کم کروائیں۔