وزیرآباد کی خبریں 23/12/2014

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) پرچم ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سانحہ پشاور کے زخمیوں کی صحتیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت چوہدری سرور چیئرمین پرچم ویلفیئر فائونڈیشن نے کی ۔ اس موقعہ پرصدر پریس کلب دھونکل محمود احمد خان لودھی ، جماعت اسلامی کے رہنما صابر حسین بٹ،صدر صحافت بچائو تحریک سید شہباز بخاری، شکیل احمد اعوان، سیٹھ محمد عارف،میاں ارشد گجراتی،ڈاکٹر ریاض، غلام مرتضیٰ ہاشمی،محمد لطیف مہر،سہیل گجراتی ،مہر عثمان،مہر اویس،طاہر حسین علوی،،عابد پرویز،محمد یونس مہر،محمد نواز مغل،صوفی نثار،خالد حسین،چوہدری عادل اقبال چیمہ،مہرفیاض ،ریاض احمد سندھو،چوہدری زاہد مہر،عقیل احمد لودھی ،زاہد منیر پہلوان،عاصم عطاری،شاہد منیراور دیگر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ سانحہ پشاور میں دہشت گردوں نے ظلم وبربریت کی وہ داستان قائم کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،بے بس کم سن طلباء کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کا حیوانوں میں شمار کرنا حیوانوں کیساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہر فرد معاشرے میں امن وامان کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور ارد گرد کے ماحول پر نظررکھی، مشکوک افراد اور مشکوک حالات کی صورت میں قومی اداروں کو بروقت اطلاع کرکے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے انہوں نے حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کو پھانسیاں دینے کے معاملہ کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوں گے اور ملک میں امن قائم ہوگا۔ تقریب کے شرکاء نے سانحہ پشاور کے متاثرین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی ، شہداء کیلئے درجات کی بلندی اور والدین کے لئے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔متبادل ایندھن مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔ جناح کالونی کے رہائشی سماجی رہنما سیٹھ محمد عارف اور دیگر نے بتایا کہ شہر میںسردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ گیس آنے کی صورت میں پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ اس سے کھانا پکانا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح ناشتہ کے وقت اور شام کو کھانا پکانے کے وقت گیس بالکل بند ہوجاتی ہے جبکہ متبادل ایندھن مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے۔ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ایل پی جی گیس کی قیمت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ شہریوں نے عوامی، سماجی حلقوں سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Wazirabad

Wazirabad

Wazirabad

Wazirabad