وزیر آباد (جیوڈیسک) وزیر آباد کے مقامی میرج ہال میں تقریب کے دوران وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کی جا رہی تھی کہ اسی دوران میرج ہال کے باہر موجود لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور زبردست مظاہرہ کیا۔
سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ صرف (ن) لیگیوں کے من پسند افراد کو امدادی رقم سے نوازا جا رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر جب وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب باہر آئے تو مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے توفیق بٹ نے گو نواز گو کے نعرے لگانے ولے مظاہرین کو دھکے مارنے شروع کر دیے اور ان کو بھگا دیا۔
ایم پی اے توفیق بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تقریبات میں نعرہ بازی کرنے والوں کو جوتے مارے جائیں گے۔