وزیرآباد کی خبریں 16/8/2016

GEPCO CHIEF

GEPCO CHIEF

وزیرآباد (عقیل احمدخان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو چوہدری محمد اکرم نے کہاہے کہ گیپکو نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ایگزم بنک کوریا کے تعاون سے 9عدد نئے 132کے وی گرڈ اسٹیشنز تعمیر کئے ہیں اور 4عدد 66کے وی گرڈ اسٹیشنز کو132کے وی میں اَپ گریڈکیا گیا ہے۔ خطیر رقوم کی لاگت سے تعمیر ہونے والے132کے وی گرڈ اسٹیشنز سے سسٹم کی استعداد میں718میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے گیپکو ریجن میں بجلی کی معیاری ترسیل ہو گی او روولٹیج میں بہتری آئے گی۔ نئے تعمیر ہونے والے گرڈ اسٹیشنوں میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن رتی گجرات، 132کے وی پھالیہ،132کے وی نیو ڈسکہ، 132کے وی حافظ آباد نمبر2، 132کے وی اعوان شریف، 132کے وی چیانوالی، 132کے وی اولڈ پاور ہائوس سیالکوٹ ، 132کے وی شیرانوالا باغ اور 132کے وی کھیالی بائی پاس گوجرانوالہ شامل ہیں، اِ ن میں سے 3عدد 132کے وی گرڈ اسٹیشنز نیو ڈسکہ، شیرانوالہ باغ او کھیالی بائی پاس ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ باقی 6عدد گرڈ اسٹیشنز ایگزم بنک کوریا کے تعاون سے بنائے گئے ہیں،66کے وی سے 132کے وی میں اَپ گریڈ کئے جانے والے گرڈ اسٹیشنوں میں 132کے وی پنڈی بھٹیاں، 132کے وی کولو تاڑر، 132کے وی جلالپور بھٹیاں اور 132کے وی نوشہرہ ورکاں شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ نئے گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر سے صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملا ہے اور کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہوا ہے جبکہ گیپکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی مستحکم ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کی اَپ گریڈیشن اور بہتری کیلئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو چوہدری محمد اکرم کی ہدایات پر بجلی چوروں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی، صرف ایک دن میں56بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار،11کے خلاف ایف آئی آر درج، ریجن بھر سے لائنوں پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر، میٹروں میں سوراخ اور دیگر مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو 126802یونٹس کی مد میں21 لاکھ 64ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) ڈی ایس پی سرکل وزیرآباد نے مقامی ایس ایچ اوز کے ہمراہ شہر اور گردونواح کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی رانا شبیر احمد شہر کے بڑے پبلک سکولز دیگر اہم تدریسی مراکزکا دورہ کیا اس موقعہ پر سرکل پولیس اسٹیشنز کے انچارج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سکولز انتظامیہ سے سیکیورٹی امور کے متعلق دریافت کیا اور انہیںسیکیورٹی امور کے متعلق مختلف ہدایات جاری کیں۔ ڈی ایس پی رانا شبیر طالبعلموں میں گھل مل گئے انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر بچوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ تھانوں کی پولیس کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بچوں کے اغواء کے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو شرپسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیںہمارے بچے بہادر ہیں اور وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں اغواء کا کوئی ایک بھی واقعہ نہیں ہوا حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔