وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) کوٹ حضری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی ،تمام گھریلو سامان جل کر راکھ تین گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا گیا جی ٹی روڈ پر واقع گائوں کوٹ حضری کے رہائشی حافظ محمد یاسین کے گھر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے گھر میں موجود سارا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
اہل محلہ نے دو گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا گھر کامالک امام مسجد حافظ یاسین نے بتایا کہ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔