وزیرآباد میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہائیت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

UMAR SHABBIR, SADAQAT CHEEMA

UMAR SHABBIR, SADAQAT CHEEMA

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیرآباد میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہائیت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا پورے شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے بارہ سے زائد جلوس نکالے گئے مرکزی جلوس پیر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی کی قیادت میں جامعہ مسجد غوثیہ سے نکالا گیا۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقعہ پر شہر اور گردونواح میں ہر طرف خوشیوں کی بہاریں پھیل گئیں۔ نبی آخر الزماں حضرت محمد ۖ کی ولادت کا جشن منانے کیلئے عاشقان رسول ۖ گھروں سے باہر نکل کر باہم متحد ہو کر آپ سے محبت اور عقیدت کا والہانہ اظہار کررہے ہیں ۔ قریہ قریہ چپہ چپہ سج گیا۔

گلیاں بازار دلہن کا منظر پیش کرتے نظر آئے کہیں برقی قمقمے۔کہیں جھنڈیاں تو کہیں خانہ کعبہ اور گنبد خضری کے ماڈلز نصب کئے گئے ۔ جگہ جگہ عاشقان رسول پر پھولوں کی برسات کی جارہی اورمختلف پکوانوں سے ان کی تواضع کی جاتی رہی۔اس موقعہ پر شہر کے علاوہ قریبی علاقوں سوہدرہ، دھونکل ، دادوالی،ویروکی، گکھڑ اور دیگر مقامات پر مختلف تنظیموں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں۔سنی تحریک کے رہنمائوںمولانا عمر شبیری آف دادوالی، صداقت چیمہ ، محمد حسین ،محمد نبیل نے آپ ۖ کی سیرت مبارک پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آپۖ کی آمد پر خوشیاں کیوں نہ منائی جائیں کہ آپ ہمارے لئے نجات کا وسیلہ بن کر آئے۔

عید میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر بڑوں کیساتھ ننھے بچوں کا جذبہ دیدنی تھاجو آقائے دوجہاں حضرت محمد ۖ سے محبت کا اپنے معصومانہ انداز میں اظہار کرتے جوہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے سروں پر دستار باندھے مرحبا یامصطفی کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ مختلف مقامات پر روایتی پہاڑیاں لگائی گئی ہیںجو بچوں کی توجہ کا مرکز بنی ر ہیں۔ جلوس کے راستوں پر دودھ اور پانی کی سبیلوں سمیت لنگر کا بھی انتظام کیا گیا اور مقامی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے۔