وزیر آباد اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ تین روز سے دھند کا راج، شہریوں کو پریشانی کا سامنا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیر آباد اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ تین روز سے دھند کا راج، شہریوں کو پریشانی کا سامنا، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہونے لگا۔

گزشتہ تین روز سے شہر اور گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند ہے۔ صبح کے اوقات میں حد نگاہ پانچ سات میٹر رہ جاتی ہے۔ دریائے چناب کے قریب شدیددھند میں ٹریفک حادثہ میںموٹر سائکل سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

کوٹ مومن بھلوال کا رہائشی محمد خان اپنی بیوی کے ہمرا گھر جا رہا تھا کہ کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔