وزیرآباد کی خبریں 08/01/2015

M Ahmed Raza

M Ahmed Raza

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) نواحی علاقہ داد والی میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سماجی رہنما صداقت چیمہ نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اہلسنت کے رہنما سید محمد احمد رضا تھے۔ اس موقعہ پر قاری غلام شبیر نقشبندی،علامہ محمد اصغر، مولانا عمر شبیری ،عارف عثمانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد احمد رضا نے کہا کہ اللہ پاک نے خوداپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کو بیان کیا ہے ،ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کر کے ہی زندگی اورآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نبی پاکصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر خوشیاں منانا مومن کی شان ہے دنیا میں آپ کی آمد سے بڑھ کر کوئی خوشی ہو ہی نہیں سکتی۔اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ،دین اسلام امن اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ دین اسلام کی تعلیمات سے دوری کا ہی نتیجہ ہے کہ مسلمان زوال پذیری کا شکار ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپۖکی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہماری راہ نجات ہے اگر ہم اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) نعمان شریف قیصر ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے ممبران کی طرف سے مبارکبار۔ سابق صدر بارعرفان مقبول بٹ ، میاں بلال منظور، احمد فراز خان لودھی، غلام شبیر چیمہ ، عاصم جاوید جنجوعہ اور دیگر وکلاء نے نعمان قیصر ایڈووکیٹ کو بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کا بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکبار پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) ڈی سی او کے احکامات کے باوجود شہر میں گرانفروشی عروج پر، حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ریلیف کے اقدامات کے ثمرات سے عام آدمی بدستور محروم ۔ شہریوں کا ڈی سی او گوجرانوالہ، کمشنر گوجرانوالہ، وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔شہر اور گردونواح میں عرصہ دراز سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے پٹرولیم مصنوعات میں حکومت کی طرف سے واضح کمی کے باجوود شہریوں کو ریلیف نہیں دیا جارہا ہے۔ آٹا فی کلو 40 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے جبکہ چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی اسی طرح ایل پی جی گیس200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نظام غیر موثر ہونے کی وجہ سے مہنگائی مافیا کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لا کر عوام کو ریلیف دلوایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سیشن کورٹ، اے سی آفس کے سامنے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم، مختلف کاموں کی غرض سے دفاتر اور عدالتوں میں آنے والے سائلین لٹنے لگے۔ شہریوں کا ڈی سی او گوجرانوالہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔شہر اور گردونواح سے ہزاروں شہری اپنے ضروری کاموں کی غرض سے اہم ترین دفاتروں اے سی آفس ، ٹی او آئی اینڈ ایس آفس، تحصیلدار آفس ، سیشن کورٹس وغیرہ کا رخ کرتے ہیں اہم ترین امور سے متعلقہ یہ تمام دفاتر وزیرآباد میں ایک ہی چاردیواری میں واقع ہیں جسے تحصیل آفس کے نام سے جانا جاتا ہے تحصیل آفس کے مین گیٹ پر جہاں سے شہری اندر داخل ہوتے ہیں خود ساختہ طور پر موٹر سائیکل اسٹینڈ بنا لیا گیا ہے بغیر کسی نیلامی، ٹینڈر کے تشکیل دیئے گئے اس موٹر سائیکل اسٹینڈ پر چند پرائیویٹ افراد تعینات ہوتے ہیں جنہیں گیٹ کی ڈیوٹی پر کھڑے پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے موٹر سائیکل اسٹینڈ مالکان شہریوں سے ہر چکرپر 10 سے15 روپے سواری کھڑی کرنے کے لے لیتے ہیں جس سے شہریوں کو یہ دفاتر جیب پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں کام کی غرض سے آنے والے سائلین کوفری پارکنگ اسٹینڈ کی سہولت دی جائے جبکہ غیرقانونی اسٹینڈ کو ختم کرایا جائے۔

Mefil Miladun Nabi

Mefil Miladun Nabi

Mefil Miladun Nabi

Mefil Miladun Nabi

Mefil Miladun Nabi

Mefil Miladun Nabi