وزیرآباد کی خبریں 15/09/2015

wazirabad

wazirabad

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) چند روز قبل ابلتے ہوئے دودھ میں گرنے والا لڑکا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیامتوفی کے ورثاء نے پولیس کو معاملہ کی تحقیقات کے لئے درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی موضع ونجو والی کا رہائشی دس سالہ بچہ عبدالرحمان دو روز قبل محلہ حاجی پورہ میں واقع دودھ شاپ پر موجود ابلتے ہوئے دودھ میں جا گرا اور بری طرح جھلس گیا جسے سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا گذشتہ روز کم سن زخموں کی تقاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جسے سسکیوں اور آہوں میں مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔پولیس نے بچے کے لواحقین کی شکائت پر تفتیش شروع کر دی ہے کہ بچہ حادثاتی طور پر دودھ میں گرا یا اسے دھکا دے کر گرایا گیا تھا ۔
………………………………
………………………………
وزیرآباد (تحصیل رپورٹر)محکمہ پوسٹ آفس نے اپنی پراڈکٹس کے ریٹ بڑھا دئے اطلاق آج سے ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پوسٹ آفس نے رجسٹری کے ریٹ کو دس روپے بڑھا دیا ہے ۔نئے نرخ کے مطابق رجسٹری فیس اٹھائیس روپے سے بڑھ کر تیس روپے جبکہ اکنالجمنٹ ڈیو پانچ روپے کی بجائے دس روپے کا ہوگا ،نئے ریٹس کا اطلاق آج سے ہو گا ۔محکمہ سے منسلک افراد نے بتایا کہ عرصہ دراز سے یہی ریٹ چلے آ رہے ہیں انہیں بڑھانا نا گزیر ہو گیا تھا ۔