وزیرآباد کی خبریں27/10/2014

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) ٹی ایم او وزیرآباد کا انوکھا کارنامہ۔ ٹی ایم اے کی ملکیتی اراضی سے مٹی کھدوا کر سرکاری ٹھیکیداروں کو فروخت کرنا شروع کردی، مٹی کے خریداروں کو سرکاری مشینری اور لیبر بھی ٹی ایم او آفس سے بھجوائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں ڈویلپمنٹ کے نام پر پارکوں، تفریح گاہوں اور باب وزیرآبادکی تعمیر کے ٹھیکوں میں استعمال کیلئے سرکاری اراضی کی مٹی فروخت کی جارہی ہے۔ٹی ایم او گلشن نورین کی سرپرستی میں جاری اس کام کیلئے خریدار ٹھیکیداروں کو مشینری اورسرکاری لیبر فراہم ان سے مٹی کی قیمت وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹی ایم او گلشن نورین نے فی الوقت حیدر مسجد نزد پل نالہ پلکھو سے بلدیہ کی ملکیتی اراضی سے مٹی کھدوا کر ٹھیکیداروں کو فروخت کرنے کا سلسلہ چالو کررکھا ہے۔ آبادی کے نزدیک بلدیہ کی کروڑوں روپے قیمتی اراضی کو اس سے قبل مٹی کھدوا کر جوہڑ میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔ عوامی، سماجی حلقوں نے کرپٹ ٹی ایم او کے فوری تبادلہ اور ضابطہ کی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)راجباہ دھونکل کے کناروں پر گجروں کے ڈیری فارمز ،پشتے تباہ کردیئے گئے لاکھوں روپے قیمتی پانی ضائع ہونا معمول بن گیا۔ کمزور پشتوں سے پانی چوروں کیلئے آسانیاں پیدا ہوگئیں۔ نواحی علاقوں دھونکل،ویروکی، وڈالہ چیمہ،پھالوکی میں نہر کنارے گجروں کے ڈیروں کے باعث مویشیوں کے بار بار غیرقانونی طور پر راجباہ میں نہلانے سے پشتے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی پانی ضائع ہوتا رہتا ہے اور اس سے راجباہ کے کناروں پرپانی چوری کرنا آسان ہوگیا ہے بیشتر مقامات پر زمینداروں کا پانی چوری کی زحمت سے بھی آزاد کردیا گیا ہے جو پشتے ٹوٹے ہونے کا فائدہ اٹھا کر اپنی فصلوں کو ضرورت کے وقت مفت میں سیراب کرلیتے ہیں اور خزانہ سرکار کو سالانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ دوسری طرف مویشی نہلانے کیلئے فارمز مالکان بیلدار کے ذریعہ منتھلیاں دیکر کام چلاتے ہیں۔ اخبارات میں آئے روز نشاندہیوں کے باوجود راجباہ کے پشتے مضبوط نہیں کئے گئے اور نہ ہی محکمہ انہار کیلئے نقصان کا باعث بننے والے ڈیری فارمز مالکان کیخلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔راجباہ میں پانی آتے ہی پانی چور متحرک ہوجاتے ہیں۔ شہریوں نے راجباہ کو مختلف مقامات سے پختہ کرنے اور بھینسوں کو نہلانے والے قانون شکن افراد کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) غر یب اور مستحقین کی ما لی امداد کر کے دنیا میں رو حا نی سکون و اطمینا ن حا صل ہو تا ہے ۔مسلم ہینڈز انٹر نیشنل مسلما نو ں کی وا حد این جی او ہے جو 158مما لک میں انسا نو ں کو ہر قسم کی مصیبت و آ فا ت میں امداد فرا ہم کر تی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا رکنٹری مینجرصا حبزادہ سید ضیا ء النورنے مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیر اہتما م لویری والہ ،ٹا ہلی والا ،ہری پو ر،را نا ،بہرام اور دیگر سیلا ب زدہ دیہا تو ں کے 700خا ندانو ں میں گھریلو ساما ن اور راشن تقسیم کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ،عادل اقبا ل چیمہ،ایریا مینجر خرم رضا،مولوی سجاد،مدثراوردیگر نے بھی شر کت کی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز بلا تفر یق ،مذ ہب و سیا ست سے با لا تر ہو کر انسا نیت کی خد مت میں مصروف ہے ۔دنیا وی آ فا ت کی گھڑ یو ں میں اپنے بھا ئیو ں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیا ر رہتی ہے ۔مصیبت زدہ انسا ن کی خد مت میں ہی خا لق کا ئنا ت کی خو شنو دی حا صل ہو تی ہے ۔سید ضیاء النور نے بتا یا کہ 18ہزار افرادکوسیلاب میںکھانادیا گیاجبکہ مالی امدادکے لئے مسلم ھینڈزانٹر نیشنل کے ورکرزعلا قہ کے سروے کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)مسلم معا شرے میں استحکا م قر آ ن و سنت کے احکا ما ت پر عمل پیرا ہو کر قا ئم ہو گا ۔نبی کریم ۖ کے لا ئے گئے پیغا م کو عام کر کے اس پر عمل کر نے سے ہی خا لق کا ئنا ت کی پہچا ن اور قر ب حا صل ہو گا ۔رب کر یم نے دنیا میں انسا ن کو عمل کے لئے پیدا کیا اچھے اعما ل سے انسا ن کا میا ب ہو کر خا لق کا ئنا ت کا مقر ب بندہ بن سکتا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صا حبزادہ پیرحماد الدین صدیقی نے بزم انوار داتاشاہ نور ولی سرکار کے زیراہتما م جشن فرید کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر رانا غلام مصطفی،رانا صدام حسین،محمدریاض،محمدعنا یت،محمدلطیف نوشاہی قادری،شاہد علی گوہر،عاصم اقبال،اراکین بزم انوار داتا شاہ نور صوفی غلام رسول نوری،حا جی محمدنواز سیال،شیخ احسان اللہ چشتی،ڈاکٹر ساجد گوھر،قاری حیدرعلی شیخ،ملک مشتاق احمد،غلام عباس چغتائی،محمداکرم مغل،ملک محمداقبال اوردیگرنے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)کشمیر پربھارتی غاصبا نہ قبضہ امن عالم کے لئے بڑا خطرہ ہے ،ظلم وبربریت کانشانہ بننے والی کشمیری عوام اقوام متحدہ اورہربا ضمیرانسان سے انصاف کاتقاضا کرتی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہارمسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ سٹی کے صدر محمدعمران سنی کمبوہ نے کشمیر سے اظہار یکجہتی ریلی کے دوران طلبا ء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ملک محمدشہباز،افتخاراحمدبٹ، وقاص زرگراوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امن پسندی اپنی جگہ مگراپنے مظلوم کشمیری بہن بھا ئیوں کوہندو کی غلا می میںکسی صورت نہیںدیکھ سکتے۔(فوٹو ہمرا ہ ہے)
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)ٹائون میونسپل آفیسرمیڈم گلشن نورین کا تبادلہ کرکے لاہوربورڈمیںرپورٹ کرنے کی ہدایات کردیں گئی جبکہ سمیرانتظار چیمہ ٹی ایم او قلعہ دیدارسنگھ کا تبادلہ کرکے ٹائون میونسپل آفیسر وزیرآباد تعینات کردیا گیا ۔واضع رہے کہ سمیرانتظار چیمہ قبل ازیں بھی بطورٹی ایم اوخدما ت سرانجام دے چکے ہیں۔