وزیرآباد کی خبریں 30/10/2014

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد(جی پی آئی)لیٹ اندراج امیدواروں کے کاغذات پر بے جا اعتراضات لگا کر ذلیل وخوار کیا جانے لگا۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے دادرسی کا مطالبہ۔ لیٹ اندراج پراسیس کی ضابطہ کیمطابق کاروائی کیلئے جانے والے شہریوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں تعینات ڈاکٹر اجمل مختلف بےجا اعتراضات کے ذریعے شہریوں کیلئے مسائل پید اکررہے ہیں۔ پٹواریوں،قانونگو، تحصیلدار، اسے سی آفس وغیرہ سے تمام تر کاروائی مکمل ہو کر جانے کے بعد بھی شہریوں کی دستاویزات پر مختلف بے مقصد اعتراضات لگا دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سائلین اور آفس کے عملہ کی آپس میں تکرار معمول بن گئی ہے۔ متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ عملہ کے افراد موصوف کی کاروائیوں سے پریشان ہیں۔ شہریوں کے مطابق نوشہرہ ورکاں، کامونکی ، وزیرآباد ، گوجرانوالہ سٹی کے علاقوں ،دوردراز دیہاتوں سے روزانہ سینکڑوں شہری لیٹ اندراج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جاتے ہیں جنہیں بار بار کے چکروں میں الجھا کر ذلیل وخوار کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ لیٹ اندراج کے معاملہ میں عملہ اور افسران کی بے حسی کا نوٹس لیکر انہیں بے جا اذیتوں سے نجات دلوائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ماں کا ئنات میںرب کریم کاانمول تحفہ ہے ۔رب کریم نے اس تحفہ کابدل رکھا ہی نہیں۔ماں محبتوں چا ہتوںکامجسم پیکرہے۔جن کی مائیں حیات ہیںوہ چلتی پھرتی ان کے لئے دعائوںکاذخیرہ ہیں۔والدین کااحترام کرنے والے بچے اپنی دنیا وآخرت سنوارتے لیتے ہیںان کوکسی چیز کی کمی نہیںآتی ۔ان خیا لات کا اظہارپروفیسرحافظ صابرحسین آف بھوپالوالہ نے اسسٹنٹ کمشنرگجرات ذوالفقاراحمدباگڑی،کرنل ساجد ابرارباگڑی،مجیب حیدرباگڑی کی والدہ اورآفتاب باگڑ ی،امتیازاظہرباگڑی کی پھوپھو جان کے ختم چہلم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈی آئی جی ٹریفک سہیل فاضل،چیف ٹریفک آفیسرآصف چیمہ،سپریٹینڈنٹ کسٹم وقار چیمہ،ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ،کرنل مظہرچیمہ،میجرمغیث،صاحبزادہ ناصر وائیانوالی،مسلم لیگ (ق)کے خالد چیمہ،ذوالفقاراحمدچیمہ (ایڈمور)،سابق ناظم میاںمحمداقبال،تنویرچٹھہ،شاہد نوازچٹھہ،سابق نائب ناظم خالد محمودچیمہ،عادل اقبا ل چیمہ،ریاض چیمہ ویروکی،محمداسلم واہلہ،غضنفر چیمہ ایڈووکیٹ،وحیدالزماں چیمہ،عدنان شکر گورائیہ،قیصر سندھو کوٹ نورا،محمدجمیل چیمہ،محمدادریس سپال کے علا وہ زندگی کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔پروفیسر صابر حسین نے کہا کہ ماہ محرم میںمرحومہ کے بلندی درجات کے لئے ختم چہلم کا انعقادکرنے سے شہداء کربلا کے صدقے مرحومہ پرمغفرت کاسبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ میںشہداء کی یاد کوزندہ رکھنے کے لئے مجالس،ذکر کی محافل کاانعقاد کیا جا تا ہے۔آ پ نے حق وبا طل کے معرکہ میںحق کے علم کوبلندرکھنے رہتی دنیا تک اسلا م کے پرچم کوسربلندکردیا۔ہم انکی تعلیمات اوران کے جذبے کی پیروی کرکے نبی کریم ۖ کی روح مبارکہ کوراضی کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)شعائر اسلامی اور قبرستان کا تقدس مجروع کرنے والوں نے ہزاروں افراد کی دل آزاری کی ہے۔دل خراش واقع میں ملوث با اثر ملزمان جان بچانے کیلئے واردات کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ناظم دھونکل آصف محمود کلیر نے معززین علاقہ محمد مالک کلیر اور ذکاء اللہ کلیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی سے ذاتی عداوت ہر گز نہیں ہے اور چند روز قبل علاقہ کے ذمینداروں محمد نواز کلیر،محمد سجاد اورمحمد الیاس کلیر نے قدیمی قبرستان پر ٹریکٹر اور بھاری مشینری چلا کر متعدد قبریں مسمار کر دیں 150 کے قریب ٹرالی مٹی اٹھانے کے نتیجہ میں قبرستان میں دفن مردوں کے کفن اور انسانی ہڈیاں دور دور تک بکھر گئیں انہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع پاکر لواحقین میں غم و غصہ کی لہڑ دوڑ گئی جو تھانہ صدر پولیس نے قبروں کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان منفی پراپوگنڈہ کر کے واقع کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گلی میںبلند آواز فحش کلا می سے منع کرنے پردو اوبا ش نوجوانوںنے گھرمیںگھس کرمعمر خاتون کوہلا ک کردیا۔مقتولہ7بچوںکی ماں تھی۔تھا نہ صدر علا قہ بھٹی کی میں25اکتوبر کوبلند آوازپرفحش کلا می پر منع کرنے پرعلا قہ کے ملک شاہد اورمنیر نے آتشیں اسلحہ سے مسلح ہوکر اپنے محلہ کی65سالہ کبریٰ بی بی کوشدید فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔مقتولہ کے تین بیٹے اورچار بیٹیاں ہیںجبکہ اس کا نا بینا اوربہرہ شوہرعبد الرشید بھی دربدرکی ٹھوکریں کھا نے پرمجبورہوگیا ہے۔چھ روزگزرجا نے کے باوجود پولیس ملزمان کوگرفتارکرنے سے گریزاںہے۔مقتولہ کے بیٹے اورمدعی مقدمہ محمدشاہد نے الزام لگا یا کہ پولیس جان بوجھ کرانہیںگرفتارنہیںکررہی۔ملزمان سرعام دندناتے پھررہے ہیںاورہمیںسنگین نتائج کی دھمکیاںدے رہے ہیںاگرہمارے ساتھ ناخوشگوار واقع پیش آیا تو مقمی پولیس اس کی ذمہ دار ہوگی۔جماعت اسلا می کے رہنما عبدالوکیل علوی،چوہدری سجاد چیمہ،زمان حیدر چیمہ نے اس بہیمانہ قتل کی مذمت کی اور ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کامطا لبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)محرم الحرام کامقدس مہینہ ہمیںصبروتحمل اوراسلا می تعلیمات پرعمل پیراہونے کادرس دیتا ہے اورعلما ئے اکرام،مجالس جلوسوںکے منتظمین اورممبران امن کمیٹی کابھی فرض بنتا ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ کی دل آزاری نہ کریںتا کہ با ہمی یگا نگت اورامن کی فضا کوفروغ دیا جا سکے۔ان خیا لات کااظہاراے ایس پی وزیرآبادغلام مرتضیٰ نے امن کمیٹی کے ممبران خواجہ محمدشعیب ،ملک شکیل احمد،ناصر محموداللہ والے اورملک محمدیوسف چاند سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوںکے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میںپولیس کے علا وہ قیام امن کے رضا کاربھی بھرپورکرداراداکریںگے۔اے ایس پی غلام مرتضیٰ نے کہا کہ اس ما ہ میںامن وامان کوبرقراررکھناہمارااولین فرض ہے کیونکہ یہ ما ہ مقدس ہمیںقربا نی کا درس دیتا ہے لہذاء ہماری با ہمی کوشش ہوگی کہ10محرم الحرام تک خوشگوارطریقہ سے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔مین بازارمیںمجا لس کے باہرلائوڈاسپیکرکی بھی پابندی لازم ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)نوشین ماڈل ہائی سکول میںڈاکٹر علا مہ محمداقبا ل کا یوم ولا دت انتہا ئی جوش وجذبے اورتزک احتشام سے منا یا جا ئے گا۔سکول کی عما رت پرسبزہلا لی پرچم لہرا یا جا ئے گا۔طلبہ وطا لبا ت میںکلام اقبال اوراستحکام پا کستان کے موضوع پرتقریری مقابلہ بھی منعقد کروایا جا ئے گا۔جس کی صدارت آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک شکیل احمدکریںگے اورمہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرچوہدری قمرالزماں اوراے ای اومرکزمحمدارشد سیال ہوںگے۔تقریب سے ملک علی احمد،مس مدیحہ کنول،مس سونیا اورطلبا ء وطالبات نے بھی خطا ب کریں گی۔رات کوسکول کی عمارت پرشاندارچراغاں بھی کیا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کی کچہری میں ٹاوٹ مچلکہ مافیا کا راج،جعلی باور بوگس ضمانتی دستاویزات جے ذریعے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر رہائی پانے لگے۔چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔چند روز قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ بٹ و سینئر صحافی سیف اللہ بٹ کے جوان سالہ بھائی کلیم اللہ بٹ ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہو گئے جس پر تھانہ احمد نگر پولیس نے زیر دفعہ322/427 ت پ کے تحت مقدمہ نمبری387/14 درج کر لیا ،جو انکشاف ہوا ہے کہ محمد عمران اعوان اور عادل اعوان سکنہ سیالکوٹ نے ٹاوٹ مافیا سے مل کر سول جج وزیرآباد کی عدالت میںجعلی مچلکوں کے ذریعے روبکار باحوالگی فلائنگ کوچ حاصل کر کے گاڑی لے گئے۔عدالت کو دھوکہ دینے والے بوگس ضمانت نامہ مافیا کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ جعلی روبکار کا قانوں و ضابطہ ریکارڈ تک موجود نہیں ہے ۔شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس ہائیکورٹ دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مطالبہ کیا ہے کہ انصاف کا خون کرنے والے ٹاوٹ مچلکہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لا کر مقدمہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) گورنمنٹ ایس کے گرلز ہائی سکول کی انتظامیہ نے الماری بنوانے کی آڑ میں طالبات پر 100 روپیہ ٹیکس لاگو کر دیا۔غریب اور محنت کش والدین آئے روز کے مالی مطالبات سے عاجز آ گئے سیاسی سماجی حلقوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔گورنمنٹ ایس کے گرلز ہائی سکول شہر کی سب سے بڑی درس گاہ ہے جہاں ہزاروں طالبات زیر تعلیم ہیں سکول انتظامیہ نے فرنیچر اور الماری بنوانے کا بہانہ بنا کر طالبات سے100 روپے فی کس لانے کا نادر شاہی حکم جاری کر دیا ہے۔آئے روز کے نت نئے مطالبات کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے والکدین پریشان ہیں واضح رہے کہ فروغ تعلیم فنڈ اور دیگر مدعات میں مذکورہ سکول کو بھاری گرانٹ جاری کی جاتی ہے جبکہ کہ حال ہی میں تمام سرکاری سکولوں کو تعمیر و مرمت اور ضروری سامان کی خریداری کے سلسلہ میں لاکھوں کے فنڈ جاری ہوئے ہیں۔انجمن تحفظ حقوق عوام کے جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ وڑائچ بابا نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سینئر رہنماء مسلم لیگ(ن)و ممبر بیت المال گوجرانوالہ ملک محمد شہباز کلیار نے کہا ہے عمران خان کی سٹیج سے گرنے بدن کی چوٹیں تو ٹھیک ہو گئی ہیں لیکن دماغ کی چوٹیں ٹھیک نہیں ہوئیں وہ معیشت کی تباہی اور قومی اداروں کی بے حرمتی پر قوم سے معافی مانگیں۔نوازشریف کو گو کہنے والے خود گو ہو رہے ہیں اب دھرنا دربدر اور انقلاب ملک ملک پھرے گا تاکہ انقلاب کی بیٹری جو ڈائون ہو چکی ہے اسے ری چارج کیا جاسکے۔وہ مسلم لیگی رہنماء محمد اسلم بھٹہ کی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)منشیات ناجائز اسلحہ کے 9ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے پولیس سرکل وزیر آباد میں تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے سول کورٹ وزیر آباد کے قریب سے دو مشکوک افراد جن میں پناکھ کے رہائشی عمر فاروق کے قبضہ سے رائفل 44بور ،20عدد گولیاں،محمد خالد ولد رحمت خاں سکنہ کلاسکے سے پسٹل 30بور،5گولیاںبرآمد کیں۔علاوہ ازیں تھانہ صدر کے SHOہاشم گجر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت باپ شوکت علی سے 1020گرام جبکہ بیٹے محمد عمران کے قبضہ سے 410گرام چرس جبکہ یاسر ولد میر منظور ،مدثر اقبال ساکن ٹھٹھہ فقیر اللہ سے 5بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے سڑک کراس کرنے والے محنت کش کوٹکرمار کر شدید زخمی کر دیا،موٹر سائیکل سوار خود بھی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا۔ محنت کش مشتاق ولد محمد بخش پھالوکی کے قریب رائس ملزسے کام سے چھٹی کر کے واپس گھر جانے کے لئے سڑک عبور کرنے لگا توساروکی کی طرف سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار عمر فاروق سکنہ گنیانوالہ نے اچانک ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دونوں سڑک پر گر گئے اور ان کے جسم کے مختلف حصوں سر،ٹانگوں پر شدید ضربات لگیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔