وزیرآباد (جی پی آئی) اغیار کے ارادوں کی تکمیل میں معاونت کرنے والے سازشی ٹولے کو منہ کی کھانی پڑے گی، عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، دھرنا والوں نے چینی صدر کے دورہ کا منسوخ کروایا اب نوازشریف چین جائیں گے اور توانائی سمیت دیگر اہم منصوبوں پر دستخط ہوںگے۔ عوام حیران اور ششدر ہیں کہ دھرنوں اور جلسوں کے بھاری اخراجات کہاں سے آ رہے ہیں، اناڑی کھلاڑی اور مداری بے وقت کی راگنی آلاپ رہے ہیں،بلٹ پروف کنٹینرز میں سیاسی کوڑا کرکٹ بھر کر کینڈا ایکسپورٹ کریں گے۔چوہدری برادران جلسوں میں پچھلی نشستوں پر تشریف رکھنے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ نے ایس ڈی او گیپکو نظام آباد انجینئر مدثر ارشاد چیمہ کی دعوت ولیمہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹر نثار احمد چیمہ، ارشد محمود سلیمی،محمد اعجاز پارس والے اور محمد اعظم کلیربھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) سر بازار خاتون کو بے عزت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ خاتون نے داد رسی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکادیا۔چند روز قبل نواحی گائوں تلواڑہ کی رہائشی شمیم اختر لنڈا بازار عثمان خان نامی شخص کی دوکان پر خریدا ہوا ہینڈ بیگ تبدیل کروانے گئی تو تلخ کلامی کے بعد شمیم اختر سے عثمان خان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نہ صرف بیگ اور تین ہزار روپے چھین لئے بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا جس پر خاتون تحریری درخواست لیکر تھانہ سٹی پہنچ گئی جس کو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے بااثر افراد کی سفارش پر رہا کر دیا۔جس پرمایوس ہو کر شمیم اختر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے رجوع کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)سیلاب نقصانات میں فصلوں کی تباہی کے سروئے میں سنگین بے ضابطگیاں۔عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔از سر نو سروئے کرنے کی ہدایات ۔گزشتہ ماہ تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے جہاں اربوں روپے کی املاک تباہ و برباد ہو گئیں وہیں وزیرآباد کے درجنوں دیہات میں وسیع رقبہ پر کھڑی فصلیں تندوتیز پانی میں غرق ہو گئیں جس پر حکومت پنجاب نے محکمہ مال و زراعت کے اہلکاروں پر مشتمل سروئے ٹیمیں تشکیل دے کر ذمینداروں کو نقصانات کا ازالہ کرنے کا عندیہ دیا۔دوران سروئے بعض متاثرین سیلاب کو یکسر نظر انداز جبکہ متعدد افرادکا بے تحاشہ نقصان ظاہر کیا گیا جو عوامی سماجی حلقوں کی مسلسل شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ درست سروئے کیلئے تحصیل سمبڑیال میں تعنیات محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے افسران و اہلکار تحصیل وزیرآباد جبکہ مقامی افسران کو سمبڑیال کے متاثرہ علاقوں میں سروئے مکمل کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ایس ڈی او گیپکو سب ڈویثرن نمبر3 نظام آباد انجینئر مدثر ارشاد چیمہ کی شادی ڈاکٹر عظمیٰ محمود ورک سے بخیر خوبی سرانجام پائی، دعوت ولیمہ میں چیف ایگزیکٹو گیپکو میاں منیر احمد،ممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ،ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، ایکسین ملک طارق،ایکسین ڈسکہ سردار جمشید خان،حسن نواز جوندہ،چوہدری ارشاد احمد چیمہ، ایس ڈی او محمد انیس ہنجرا، محمد آصف چٹھہ، شفقت اقبال چیمہ۔ صدر پریس کلب افتخار بٹ،مہر طاہرجاوید مٹھو،محمد رفیق بھٹہ ،ناصر محمود اللہ والے،کرنل(ر)وقار انور شیخ،محمد اعجاز پارس والے،احمد حسن،ایس ایچ او صدر محمد ہاشم گجر،شاہدنواز چٹھہ،حاجی ارشد محمود سلیمی،ملک محمد شفیق،محمدارشد کنگ، ضیاء الرحمن،محمد خالد وڑائچ،غلام مصطفےٰ،مختار،سعید اوجلہ،شہباز چیمہ،عثمان غنی،محمد اعظم کلیر،محمد انچارج سٹور محمد فرید،اعجاز چیمہ ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔(فوٹوہمرا ہ ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)عمران خان نہ استعفیٰ لے سکتے ہیں نہ استعفیٰ دے سکتے ہیں عمران وکٹیں گرانے کی بجائے رنز بنائیں،آوے ہی آدے کا نعرہ لگانے سے کوئی پارٹی حکومت میں نہیں آجاتی،طاہرالقادری وہ نسخہ اور تعویز بنائیں جس سے65 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتر جائے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد شہباز کلیار نے کہا دھرنوں اور جلسوں پر کروڑوں روپیہ خرچ کرنے والوں نے سیلاب زدگان اور وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے کچھ نہیں کیا،نوازشریف کو کشکول کا طعنہ دینے والوں نے نوٹوں کی اپیل کرکے خود کشکول پکڑلیا ہے۔