وزیرآباد کی خبریں 22/10/2014

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی کا بدکاری کے اڈے پر چھاپہ، رنگ رلیاں مناتے ہوئے دوشیزہ، نائیکہ سمیت 8 افراد گرفتار، بدکاری، شراب نوشی اور خطرناک ڈرگ آرڈنینس کے تحت مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او چوہدری اعجاز گجر کو کافی عرصہ سے اس مکرو دہندہ کے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں تاہم مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر پولیس تھانہ سٹی نے دوشیزہ مرینہ بٹ ،ریحانہ ساکن اچھرہ لاہو ر کو حراست میں لے لیا اور ان کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والے عزت دار وںمحمد عامر اور یونس ساکنان حافظ آباد ،افضل ،عمران جٹ ،عثمان ولد یونس وحید عرف پومی ساکنان وزیرآباد کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق تمام ملزمان نشہ میں دھت تھے اور اچھرہ لاہور کی رہائشی ریحانہ نامی نائیکہ کی زیر سرپرستی یہ مکرو دھندہ ہو رہا تھا۔پولیس نے زیر دفعات 371A-371B اور 11/4/79پی ایچ او کے تحت مقدمات درج کر کے جوڈیشل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 25لٹر شراب برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد [ولیس تھانہ سٹی نے احمد نگر روڈ اور ونجووالی کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 25لٹر شراب برآمد کر کے تین ملزمان محمد سرور ،امان اللہ اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کر کے ان خلاف مقدمات درج کر لیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) وزیرآباد کے نواحی موضع ڈھونیکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ڈھونیکے میں نامعلوم افراد نے ملک عبدالرحمان کے دروازے پر دستک دی اس کے بیٹے سولہ سالہ قاسم نے دروزاہ کھولا تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ملزمان فرار ہو گئے ۔انتہائی تشویشناک حالت میں قاسم کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔