وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) قاتل اشتہاری ڈھونڈنے کی غرض سے پولیس اور مدعی پارٹی کا رات کے اندھیرے میں محنت کش کے گھر دھاوا، پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئی، گالی گلوچ اور دہشت پھیلانے کے علاوہ اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گھر سے بے گناہ نوجوان کو زبردستی اٹھا کر لے گئی اس کی جیب سے نقدی ،موبائل فون و دیگر کاغذات نکال لئے ۔متاثرہ شخص کا وزیر اعلیٰ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق موضع تلواڑہ کے رہائشی مہر شکیل نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ شب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سورہا تھا کہ رات دو بجے کے قریب کہ پولیس تھانہ سوہدرہ کے سب انسپکٹر میاں طالب ،ASIیوسف و دیگر 30سے 40ملازمین میرے گھر کی دیواریں پھیلانگ کر صحن میں آگئے جن کے ہمراہ خلیل احمد ،جمیل احمد پسران نذیر احمد بھی تھے پولیس نے مرد وخواتین کو ذدو کوب کرنا شروع کر دیا اور کہاکہ تمہارے گھر میں اشتہاری نوید عرف نیدا چھپا ہوا ہے تو ہم نے کہاکہ اس سے ہمارا کیاتعلق ہے تو میاں طالب اور ASIیوسف نے مجھ پر چھپڑوں کی بارش کر دی پولیس نے گھر کی تلاشی لی کچھ نہ ملا تو مجھے گاڑی میں بیٹھا کر سوہدرہ تھانہ لے گئے ۔اور غیر قانونی طور پر مجھے حبس بجا میں رکھا اور حراساں کیا ۔اسی دوران میاں طالب نے میری جیب سے 2600نقدی،ATMکارڈ ،شناختی کارڈ،ایک عدد چیک اور موبائل نکال لیا ۔بعد میں صبح معززین علاقہ نے منت سماجت کر کے پولیس سے میری جان چھڑوائی ۔متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،I.Gپنجاب ،RPO،CPOگوجرانوالہ ،ASPتحصیل وزیر آبادسے انصاف کرنے کی اپیل کی ہے ۔ (تصویر ہمراہ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد(تحصیل رپورٹر)پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ سوہدرہ کے چوکی انچارج قاضی رفعت نے اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے ماتحت عملہ کو ساتھ لے کر سوہدرہ ،تلواڑہ ،چک ستیا اور سیالکوٹ روڈ کے اردگرد و اقع دیواروں سے وال چاکنگ ختم کر دی۔اس موقع پر قاضی رفعت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے نوجوان بڑے فرض شناس ہیں ،پٹرولنگ پولیس نے اپنی خدمات کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں۔پٹرولنگ پولیس اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سڑکوں پر ہر طرح کے مسائل پر توجہ دیتی ہے اور مشکل میں گرے ہوئے شہریوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) نواحی موضع بھٹی کے کی 22سالہ یتیم لڑکی ہومیو ڈاکٹر کی نااہلی کا شکار۔ ڈاکٹرکے انجکشن سے لڑکی کا بازو شل ہو گیا۔مزید علاج کے لئے متاثرہ لڑکی پاس وسائل نہیں ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ہومیو ڈاکٹروں کے ایلو پیتھی طریق علاج کے خلاف کارروائی اور غریب لڑکی کا علاج سرکاری طور پر کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق موضع بھٹیکی کی رہائشی نوجوان لڑکی کو بخار ہوا تو وہ ہنگامی علاج کے لئے مقامی ہومیو ڈاکٹر ذیشان کے کلینک پہنچ گئی۔ہومیو ڈاکٹر نے تفصیل سننے کے بعد مریضہ کو بائیں بازو میں انجکشن لگا دیا۔ لڑکی کا بخار تو نہ اترا البتہ اس کا بازو شل ہو گیا اوراعصاب نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ہومیو ڈاکٹر ذیشان کو بتا یا گیا لیکن وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ہومیو ڈاکٹر ذیشان نے اپنے کلینک پرایلو پیتھی ادویات رکھی ہوئی ہیں اور ہومیو پیتھی طریق علاج میں انجکشن نہیں لگائے جاتے ۔ لڑکی کے بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا تو یتیم لڑکی اپنے رشتہ دار کی توسط سے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے نیورو سرجن سے ملی جس نے تفصیلی معائنہ کے بعد لڑکی کولاہور جانے کا مشورہ دیا۔غریب لڑکی لاہور کے ہسپتالوں کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے اس لئے وہ متاثرہ بازو لے کر اپنے گھر واپس پہنچ گئی۔ ڈپلومہ ہولڈر ہومیو ڈاکٹر ذیشان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس نے معمول کے مطابق انجکشن لگایا ہے اور سب ایسا ہی کرتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق لڑکی کے متاثرہ بازو کا آپریشن ہونا ہے جس کے اخراجات مریضہ کی استطاعت سے باہر ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ایسے ہومیو ڈاکٹرو ں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے جو ہومیو ڈپلومہ کی آڑ میںایسی ایلوپیتھی ادویات کا وسیع پیمانے پر استعمال کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ علم ہی نہیں رکھتے اور مریضوں کے لئے پیچیدگیا ں پیدا کر رہے ہیں۔حلقوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بازو کا علاج سرکاری سطح پر کروایا جائے تاکہ اس کا مستقبل محفوظ ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آبا(تحصیل رپورٹر)تحصیل ڈرگ کنٹرولر رانا محمد اکرم نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کلینکوں ، میڈیکل سٹوروںاورعطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کریک ڈائون شروع کر دیا ۔3میڈیکل سٹور سیل ،3عطائی ڈاکٹروں کو وارننگ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈرگ کنٹرولر رانا محمد اکرم نے اپنے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تحصیل وزیر آباد کے مختلف دیہاتوں جن میں گل والہ میں احمد میڈیکل سٹور اور تنویر کلینک ،کالے والہ حمزہ میڈیکل سٹو ر میں بغیر ورنٹی ،سٹرائیڈ اور نشہ اور ادویات کی سر عام فروخت کرنے کے الزام میں میڈیکل سیل کر کے چالان کر دیا۔جبکہ گل والہ ،بینکہ چیمہ، نورا کوٹ میں لیاقت کلینک ،نسیم کلینک ،اشفاق کلینک کے عطائی ڈاکٹروں کو چیک کیا اور وارننگ دی۔