وزیر آباد (جی پی آئی) صدر وزیرآباد چیمبرآف ایجوکیشن محمد اشفاق وڑائچ نے کہا ہے کہ اقبال کی تعلیمات پرعمل کرکے ملک کو باوقار ملک بنا یا جا سکتا ہے۔ جوقومیں اپنے بزرگوںکے فلسفہ پرعمل پیرا نہیں ہوتیں وہ کبھی ترقی نہیںکرسکتیں۔نظریات کواچھی زندگی گزارنے کے لئے مشعل راہ بنا یا جا ئے۔یکم نومبرسے9نومبرتک دس روزہ علا مہ اقبا ل کی تقریبات ہونگی۔ یکم نومبرکوالفارابی ماڈل سکول میںاقبال کے شاہین اورآج کے طالبعلم کے موضوع پرطلبا ء وطا لبا ت میں تقریری مقابلہ ہوگا۔وہ وزیرآبادچیمبر آف ایجوکیشن کے جنرل اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔ اس موقع پر محمد عمران بھٹی، عرفان یوسف چوہدری، صا بر حسین بٹ، سجاد مدنی،قیصرانور، محمد فیاض، ڈاکٹرعدنان ملک، محمد شہزاد، جمشید چٹھہ،محمداکرم پہلوان،عمیر،رانا دلشاد،راحیل اختر باٹھ،زاہدمحمود سمیت متعددسکولز کے ذ مہ داران موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروںکااتحادوقت کی اہم ضرورت ہے۔سرکاری تعلیمی اداروںکے طلبا ء کوریلیف دیکرپرائیویٹ سیکٹرپربوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔وزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن اپنے قیام سے ہی نجی تعلیمی اداروںکی بہتری کے لئے خد ما ت سر انجام دے رہی ہے۔حکومت نجی تعلیمی اداروںکوبھی پبلک سیکٹرکی طرح سہولیات فراہم کرے توشرح خواندگی میںاضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ تعلیمی ادارے کم وسائل پرطلبا ء کوتعلیم دے رہے ہیںاورانکے نتائج بھی حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان میںکوئی واضع تعلیمی پالیسی نہیںبنا ئی جا سکی۔موجودہ حکومت سے تعلیم کے حوالہ سے بہت سی امیدیںوابستہ ہیں۔اس موقع پروزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن کے زیراہتما م غیرنصابی سرگرمیوںکے لئے مقابلہ جات کی منصوبہ بندی کی گئی ۔اس موقع معروف صحا فی محمدنصیر عاصی کی خدما ت پرانہیںخواج تحسین پیش کیا گیا اورانکی اچا نک وفات پرگہرے صدمے کا اظہارکیا گیا۔( ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئیاحمدنگرروڈپرحادثات معمول بن گئے،تیزرفتارٹریفک کی زدمیںآکرچندہفتوںکے دوران کئی قیمتی جانیں ضائع اوردرجنوںگھروںمیںصف ماتم بچھ گئی،بھاری ٹریفک بندکرنے اورسڑک دورویہ بنا نے کامطا لبہ۔وزیرآبادسے لنک اورسنگل سڑک فیصل آبادکوجا تی ہے جوسیا لکوٹ اورراولپنڈی سے آنے والی کوسٹرزاورمسافربسیںگوجرانوالہ سے ہوکرجا نے کی بجا ئے وقت اورفاصلہ کی بچت کے لئے احمدنگرروڈکاناجائزروٹ اختیارکرلیتی ہیںاورگردونواح کے درجنوںدیہات سے شہرآنے والے ہزاروںمردوخواتین اوربچے مستقل طورپرآندھی طوفان کی طرح چلنے والی ان تیزرفتارگاڑیوںکی زدپررہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آئے روزسنگین اورجان لیواحادثات رونما ہوتے ہیں۔گزشتہ دنوںمعرو ف صحا فی اورنیوزایجنٹ سیف اللہ کے بٹ کے حقیقی بھا ئی اور8ماہ کی معصوم بچی کے جواںسال با پ کلیم اللہ بٹ بھی ایک تیزرفتارفلائنگ کوچ کی ٹکر لگنے سے موقع پرجان کی بازی ہار گئے تھے۔انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتخاراحمدبٹ ،صدر فوٹو جرنلسٹ محمداشرف نثار، چیئر مین المثمن سو سا ئٹی پیر راجہ محمداعجاز اللہ خان،مرکزی رہنما تحریک انصاف راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ، صدر رحمانی آرگنا ئزیشن محمدیوسف مومن،ڈا کٹر سید رضا سلطان، محمدارسلان گل،محمد نعیم اشرف ،انچارج مسلم ہینڈز فزیو تھراپسٹ سنٹر عابد طفیل مغل،عرفان بلا ل مغل سمیت دیگر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،کمشنر وڈی سی او گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ احمدنگر روڈ پرتیز رفتاربھاری ٹریفک کاداخلہ فوری طورپربندکرکے دورویہ سڑک کی تعمیر کی جا ئے تاکہ قیمتی انسانوںجانوںکاتحفظ ممکن ہوسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)گو رنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹا ف سے محروم،سینکڑوںطا لبا ت کا قیمتی سال ضا ئع ہو نے کا خدشہ،سیا سی وسما جی حلقوںنے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اوراصلا ح واحوال کامطا لبہ کردیا۔چوک حاجی پورہ اندرون شہرمیںوتعمیرشدہ کا لج برا ئے خواتین میںپہلی مرتبہ کلاسزکااجراء ہونے پرسینکڑوںطالبا ت نے داخلہ لیا ہے مگرتا حا ل کئی ماہ گزرنے کے باوجودفزکس سمیت متعددمضامین کی لیکچرارزتعینا ت نہ کی گئی ہیں۔جس پرکا لج انتظا میہ اورطا لبا ت نے تحریری طورپرمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے عارضی طورپراپنی مددآپ کے تحت فزکس کی لیکچرارکا بندوبست کرنے کی اجازت بھی طلب کررکھی ہے۔مگراس سلسلہ میںکوئی پیشرفت نہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوںطالبات کاقیمتی سال شدیدطورپرمتاثرہورہا ہے۔دوسری طرف گورنمنٹ گرلزڈگری کالج میںچوکیدارسمیت دیگرضروری عملہ بھی تعینات کیا گیاجو طا لبا ت میںعدم تحفظ پا یا جا تا ہے جبکہ رات کے اندھیرے میںقیمتی سامان بھی چوری ہونے کا خدشہ ہے۔انجمن تحفظ حقوق عوام کے جنرل سیکرٹری عبد اللہ وڑائچ بابا نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ایجوکیشن ،ڈائریکٹرزکالجز سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ دختران شہر کوفوری طورپرتعلیمی سہولیات اوراساتذہ فراہم کئے جائیں۔