وزیرآباد کی خبریں 18/10/2014

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) عوام کی ٹھکرائی ہوئی جماعتیں آخری سانسیں لے رہی ہیں ریاستی مشینری کو استعمال کر کے ملک بھر سے لوگوں کو جلسوں میں اکٹھا کر کے جعلی عوامی طاقت شو کی جارہی ہے۔ جلسوں میںزیادہ تر زبردستی لائے گئے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین ،پٹواری وغیر ہ شامل ہیں۔ عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ ان خاندانی پارٹیوں سے مستقل نجات حاصل کر لی جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف وزیرآباد کے رہنما احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار دہائیوں سے چند خاندانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک میں آمریت کو مسلط کئے رکھا ۔جنہوں نے ذاتی لالچ کی خاطر ملک کو دو ٹکرے کردیا قوم اور ملک کو کنگال جبکہ اپنی آنے والی کئی پشتوں کیلئے جائیدادوںاور دولت کے انبار لگا لئے یہی لوگ تمام لوٹ مار کے بعدآج بھی مومن بننے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم باشعور ہوچکی ہے اوربار بار مسلط رہنے والے حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب مانگتی ہے۔ اگر ملک اور بیرون ملک ان حکمرانوں کے بنائے گئے اثاثے فروخت کر کے ملکی خزانہ میںرقوم جمع کروائی جائیں تو بیرونی قرضوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہوں میں ڈالا جاسکتا ہے۔ احمد فراز خان لودھی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا جمہوریت کے نام پرموجیں کی جارہی ہیں خود کو اور خاندان کے دیگر افراد کو قوانین سے ماورا کرلیا گیا ہے ۔انتخابات میں دھاندلی کے ذریعہ اقتدار میں آنے والوںنے ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا ہے طاقت کی مدد سے جمہور کی آواز کو دبانے کی کوشش میں کئی انسانوں جانوں کا قتل عام کیا گیا ہے وقت آگیا ہے کہ ظالموں کا احتساب کیا جائے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی واپس دلوائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی )سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر کی خصوصی ہدایت اور اے ایس پی وزیرآ باد کیپٹن (ر) غلام مرتضٰی کی زیر نگرانی ،ایس ایچ اوتھانہ صدر محمد ہاشم گجر کی سربراہی میں پولیس کا کامیاب چھاپہ ، بدنام زمانہ منشیات فروش بھاری اسلحہ اور ہیرئوین چرس کی بھاری مقدار سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ، نقل مکانی پر مجبور اہل علاقہ میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ، شہر کے سیاسی ، سماجی اور دینی حلقوں کا زبردست خراج تحسین ۔ گذشتہ روز وسیع ترین نیٹ ورک کے حامل اور درجنوں مردوخواتین اورنوعمر کارندوں کے زریعے علاقہ میں ہیرئوین ، چرس اور دیگر منشیات کا سب سے بڑا ڈیلر اپنے گھر بستی قدرت آباد میں موجود تھاکہ اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ہاشم گجر نے سب انسپکٹر جاوید اقبال ، سب انسپکٹر محمد عرفان ، اے ایس آئی آفتاب احمد اور اے ایس آئی محمد شوکت کے ساتھ ہنگامی پروگرام ترتیب دے کر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈرامائی انداز میں گھیرائو کرکے ملزم ماجد خان عرف ماجھو خان کے قبضہ سے ایک عدد جدید ترین رائفل ، ایک عدد دستی پسٹل، 1100گرام ہیرئوین اور1050گرام چرس برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔خطرناک منشیات فروش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر اہل علاقہ اور شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں سکھ کا سانس لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک میںشامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی ) سینئر صحافی و معروف نیوز ایجنٹ سیف االلہ بٹ،تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سمیع اللہ بٹ اورثنا ء اللہ بٹ کے بھائی،نا ئب امیر جماعت اسلا می وزیرآباد صا برحسین بٹ کے برادر ان لا ء کلیم اللہ بٹ کے سانحہ ارتحا ل پراسسٹنٹ کمشنر رائو محمدسہیل اختر،تحصیلدار غلام مصطفی انصاری،مسلم لیگ (ج)کے محمداحمد چٹھہ،مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر مستنصر علی گوندل،نا ئب امیر جماعت اسلا می پنجاب ڈاکٹر عبیدا للہ گوھر،ضلعی امیر بلا ل قدرت بٹ،ضلعی نا ئب امیر فرقان عزیزبٹ،صدر الخدمت فائونڈیشن محمدمشتاق بٹ ،ڈائریکٹر دارارقام کالجز پنجاب علی رضا ،جنرل مینجردارارقم سکولزپاکستان محمدیاسین خاں،ڈائریکٹر دارارقم عبد الباسط سیال،عامر محمودچیمہ،توصیف الرحمن،بشارت صدیقی،انسپکٹر غلام حسین،حسن جعفری،خالد عزیزلون،مہرمحمدیونس،راجہ نواید اللہ خان،خرم مختار چیمہ،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،مہرطا ہر جاوید مٹھو،ڈاکٹر سید رضاسلطان،محمداشرف نثار،عبد اللہ وڑائچ،محمدنعیم اشرف گہرے افسوس کااظہار کیااورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی ) تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ، چارافرادگرفتار ، بھاری مقدار شراب اور چرس برآمد کر لی گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری اعجاز احمد گجر نے دوران گشت مشکوک پاکر نظام آباد کے رہائشی محمد زاہد کی جامہ تلاشی کے دوران 1050گرام چرس برآمد کرلی۔چیمہ کالونی کے رہائشی محمد اسلم کے قبضہ سے 210گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا ، محلہ کرسچیئن کالونی کے عمران سنی سے پیپلز چوک کالج روڈ پر2لیٹر شراب اور دھونکل روڈ پر دوران ناکہ نظام آباد کے رہائشی آفتاب احمد سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی )دھرنوں اور احتجاج کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ، اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناحن لیںاور سرحدوں پر غیر ملکی جارحیت کے پیش نظر احتجاج کا سلسلہ موخر کرکے دفاع وطن کی خاطر پاک افواج کو تقویت بہم پہنچائیں ، ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ حقوق عوام کے جنرل سیکرٹری عبداللہ وڑائچ بابا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست اور سیاسی طاقت کا مظاہر ہ اپنی جگہ لیکن سے پہلے پاکستان جو ہم سب کا مشترکہ گھر ہے کی فکر مقدم ہے ۔ اس وقت ازلی دشمن بھارت سمیت دیگر غیر ملکی طاقتیں ایٹمی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں اور ایسے حالات میں جس قدر سیاسی استحکام کی ضرورت آج پاکستان کو ہے شائد پہلے کبھی نہ رہی ہوگی ، اس لیے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت تمام قومی راہنمائوں سے پرزور اپیل ہے کہ دفاع وطن کی خاطر اپنا احتجاج موخر کرکے پاکستان کو مضبوط بنایا جائے۔