وزیرآباد : اووربلنگ کے خلاف گیپکو دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد : اووربلنگ کے خلاف ایم پی اے کے گائوں کے باسیوں نے گیپکو دفاتر کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا۔گیپکو سب ڈویثرن نمبر1 کے منظور آباد فیڈر کے متاثرین مظفر علی،چوہدری مرتضےٰ،چوہدری پرویز،اعجاز احمد اور چوہدری ساجد کی قیادت میں سینکڑوں اہل دیہہ نے گیپکو دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ککہ کولو اور منظور آباد کے عوام کو ہزاروں یونٹ اضافی ڈال دی گئی ہیں،300 یونٹ سے زائد یونٹ کے استعمال پر نرخ میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے محکمہ دونوں ہاتھ سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

اس سلسلہ میں ایس ڈی او محمد انیس ہنجرا کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور مقررہ تاریخ سے10 دن بعد ریڈنگ کی وجہ سے بل پہلے سے زیادہ آئے ہیں۔ایس ڈی او کی بل درستگی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔