وزیر آباد (جی پی آئی) ادارة المصطفیٰ پاکستان کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف صاحبزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی زیر قیادت لبیک یا رسول اللہ عظیم الشان مارچ ریلی نکالی گئی۔ریلی کاآغاز وزیرآباد کے قصبہ ساروکی چیمہ میں عامر چیمہ شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی سے ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول جمع تھے اس موقع پر عامر چیمہ شہید کے والد محتر م پروفیسر نذیراحمد چیمہ اور صاحبزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔اس موقع پرصاحبزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی اوررنائب امیرجماعت اہلسنت ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ قاری سعیداحمدارشد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں ہمیشہ سے اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف نا پاک جسارت کر رہے ہیں فرانسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مسلمانوں کو انتہا پسند دکھانا سلسلہ کی کڑی ہے اِن حالات میں مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے متحد ہو جائیں۔ پوری امت مسلمہ ناموس رسالت کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عامر چیمہ شہید اور غازی علم دین شہید کے روپ میں لاکھوں عاشقان رسول ۖگستاخوں کے سر تن سے جدا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان ادارة المصطفیٰ گوجرانوالہ حافظ یعقوب فریدی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو شدت پسندی اور دہشت گردکے طور پر پیش کیا جا رہا ہے عالمی سطح پر اس سازش کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کا قلع قمع وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم میڈیا اور اخبارات کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ قافلہ وزیر آباد شہر سے ہوتا ہوا براستہ گوجرانوالہ سے مزار غازی علم دین شہید لاہور کی طرف روانہ ہو گیا ۔ وزیر آباد میں پرناظم جماعت اہلسنت حامد سعید،،قاری محمدعلی رضا صدیقی،ترجمان ادارہ المصطفی قاری محمدیعقوب فریدی،پیرحمادالدین صدیقی،مفتی محمدارشد روحانی ،حافظ محمدعمران،مفتی محمدعارف،میاں رضوان ،حافظ حامد سعید ،ATIکے راہنما شکیل احمد اعوان کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے مارچ کے شرکاء کا والہانہ اسقتبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر آباد(جی پی آئی) سینئر رہنماء مسلم لیگ(ن) چوہدری احمد حسن چیمہ آف کٹھور کلاںکی صاحبزادی شہربانو کی شادی چوہدری صفدر چیمہ کے صاحبزادے چوہدری یاسر چیمہ کے ساتھ بخیر خوبی سرانجام پائی۔شادی کی تقریب میں ممبران قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ،عثمان ابراہیم،شازیہ اشفاق مٹو،محمود بشیر ورک،عبد الغفار ڈوگر،سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،سیشن جج راولپنڈی اختر بہادر،سیشن جج جہلم مجاہد مستقیم،سیشن جج فیصل آباد ملک اشتیاق ،ممبر صوبائی اسمبلی عبدالروف مغل،اسسٹنٹ کمشنر ارئو محمد سہیل اختر،صدر بار اعجاز احمد پرویا،ایس ڈی او گیپکو محمد انیس ہنجرا،سابق وفاقی سیکرٹری ساجد حسین چٹھہ ،صدر مرکزی تنظیم تاجراں ناصر محمود اللہ والے،صدر بار اعجاز پرویا،پروفیسرآصف ہزاروی،حسن نواز جوندہ،افتخار چوہان،میر ماجد سالار،نوازش چیمہ،تحصیلدار غلام مصطفےٰ انصاری،ملک شفیق الرحمن،چوہدری اسد منیر چیمہ،علی حیدر چیمہ،چوہدری فیصل چیمہ،محمد اکرم چیمہ،،مدثر چیمہ،سجاد ساہی،سجاد چیمہ،لیاقت علی بھٹی ،ندیم ڈار،مبشر چیمہ،سفیان چیمہ،خواجہ محمد جمیل،صدر پریس کلب افتخار بٹ،نائب صدر مہر طاہرجاوید مٹھو سمیت معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر آباد(جی پی آئی)وزیرآبادمین بازار،لاہوری دروازہ ،کچہری چوک اوراوورہیڈ برج کے اطراف میںتجاوزات کی بھرمار،بے ہنگم ٹریفک،سڑکوں کے فٹ پا تھ پرچنگ چی رکشہ اورریڑھی بانوںکے قبضہ نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے جبکہ کچہری چوک میںوکلاء چیمبرزکے باہر گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیںاورلوگوںکوگھنٹوںگاڑی کونکا لنے کے لئے زحمت اٹھا نا پڑتی ہے لیکن ٹریفک پولیس انتہا ئی غفلت اورسستی کا مظا ہرہ کررہے ہیں اورعوام کا کوئی پرسان حا ل نہ ہے۔ان خیا لات کا اظہارانجن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتخاراحمدبٹ،چیئر مین پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن ملک شکیل احمداورانجمن اصلا ح اخلاق عامہ کے صدرشیخ صلا ح الدین نے ابترٹریفک معاملات کو درست بنا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مین بازار میںدوکانداروںنے تجاوزات قائم کررکھی ہیںاورچنگ چی رکشہ کے داخلہ سے بازار میںشاپنگ کرنے والی خواتین کوبھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورٹی ایم کا عملہ بھی خواب غفلت کی نیند سورہا ہے اورعوام کا کوئی پرسان حا ل نہ ہے عوامی سما جی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ شما ئل احمدخواجہ سے مطا لبہ کیا کہ ریسکیو15سے لیکراوورہیڈبرج اورکچہری چوک میںٹریفک کی صورتحال کوبہتربنا نے کے احکا ما ت جاری کئے جائیںتا کہ شہریوںکااس پریشانی سے ازالہ ممکن ہوسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر آباد(جی پی آئی)آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطا لبہ پرمحکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے ایگزامینینشن کمیشن کے تحت پنجم اورھشتم کے21فروری کوشروع ہونے والے امتحا نا ت کی ڈیٹ شیٹ میںروزانہ ایک مضمون کا پرچہ لیا جا ئیگا۔چیئرمین سکولزایسوسی ایشن ملک شکیل احمدنے کہا ہے کہ ہم بچوںکی امتحانی ڈیٹ شیٹ میںروزانہ کی بنیادپرایک پرچہ لئے جا نے کے مطا لبہ کوتسلیم کرنے پرPECوزیرتعلیم رانا مشہوداحمدخاںاورسیکرٹری سکولزعبد الجبارشاہین کوشکریہ اداکرتے ہیںاورمعصوم طالب علم اب محنت ودلجمعی سے امتحان کی تیا ری کرکے پرچے دے سکیںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر آباد(جی پی آئی) چائنہ سے درآمد کی جانے والی کٹلری و کچن ویئر کی تمام تیار پراڈکٹ پر 40%اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے اور انڈ ر انوائسنگ کا خاتمہ کیا جائے چائنہ کے ساتھ ہونے والے ایف ٹی اے میں صرف خام میٹریل کو ڈیوٹی فری رکھا جائے، چیئرمین کٹلری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد بلال بھٹہ،سابق چیئرمین محمد خالد مغل،،حمید اختر چڈھا ،الحاج محمدا سلم بھٹہ ، حاجی محمد مشتا ق ،ظفر اقبال بھٹہ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ مدثر اقبال سے ملاقات کے دوران کیا۔محمد خالد مغل نے مطالبہ کیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے ذریعے پاکستان میںمقامی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت کو بند کیا جائے انہوں نے کہا ایف ٹی اے کی معاہدہ سے ہماری امپورٹ 15ارب ڈالر اور ایکسپورٹ صرف 2ارب ڈالر ہے اس میں بھی چائنہ صرف زراعت اور چمڑے کی مصنوعات کا خریدار ہے جو دیگر ممالک کو مزید مہنگی ایکسپورٹ کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے چائنہ سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا وجو د چائنہ کے ساتھ 2006-7ء میں ہونے والے ایف ٹی اے معاہدے کی وجہ سے خطرے میں ہے جس سے کروڑوںافراد کے روزگار کا مستقبل تاریک ہوتا جارہاہے چھوٹی صنعتوںکی پیداواری لاگت پاکستان میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ ،ڈالر کے مقابلے میںپاکستانی کرنسی کی کم قیمت ، مہنگے خام مٹیریل، ان ٹرینڈ لیبر، قرضوں پر مارک اپ کی زیادتی ،پرانی مشینری ،خراب امن و امان ،صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی عدم توجہ کی وجہ سے دگنی ہے جس سے پاکستان میں تیار ہونے والی نان فوڈپراڈکٹ ملکی مارکیٹ میں چائنہ سے مہنگی ہونے کی وجہ فروخت نہیں ہو رہیںاور ان کی ایکسپورٹ میںبھی نمایاں کمی ہورہی ہے۔