تحصیل وزیرآباد کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تحصیل وزیرآباد کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے ریونیو کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔

ڈویژنل صدر شاہد عنصر گورائیہ، تحصیل صدر انجمن پٹواریاں حافظ شبیر چیمہ نے دفتر میں لگے احتجاجی کیمپ میں ساتھیوں کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران سیاسی دبائو کے نتیجہ میں انہیں ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حلقہ علی پور چٹھہ کے پٹواری خالد محمود ورک کو بے بنیاد الزامات پر نوکری سے جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں کامقصدپٹواری برادری کو ہراساں کرنااوردبائومیں لانا ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے دو روز تک ہمارے جائزمطا لبات تسلیم نہ کئے گئے اورخالد محمودورک کوملازمت پربحا ل نہ کیا گیا تواحتجاج کادائرہ ڈویژن اورپنجاب سطح تک وسیع کردیا جائیگا۔

اس موقعہ پرتحصیل بھرکے پٹواریوںسمیت اظہار یکجہتی کے لئے آنیوالے مختلف شعبہ زندگی کے متعدد معززین علا قہ بھی موجود تھے۔

Strike

Strike