وزیر آباد : جماعت اسلا می وزیرآبا دزون کے امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ وزیر آباد ضمنی الیکشن کے نتائج نے حکومتی مقبولیت کاپول کھول دیا ہے۔تمام ترسرکاری وسائل ایم این ایزاورایم پی اے کی ظفر موج کے باوجودپنجاب حکومت نے ڈکیتی کے ذریعے نتائج اپنے حق میںکئے۔
انہوںنے این اے 101 کے عوام کوخراج تحسین پیش کیااورکہا کہ یہ رد عمل حکومتی پالیسیوں پرعدم اعتمادہے۔انہوںنے شاندار کامیابی پرمحمداحمدچٹھہ کومبار کباد دی اوریقین دلا یا کہ جماعت اسلا می ساری جدوجہدمیںانکے شانہ بشانہ ہوگی۔انہوںنے جماعت اسلا می کے کارکنان اورحمائیتیوں کاشکریہ اداکیاجنہوںنے مرکزی قائدین فیصلے پرلبیک کہتے ہوئے اپنی ذ مہ داریوںکاحق اداکیا۔