وزیر آباد (جیوڈیسک) وزیر آباد پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ شیش محل میں پیر مٹھا قبرسان کے قریب نا معلوم نوجوان لڑکی نعش برآمد، گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، گردن پر رسی کے واضح نشانات موجود ہیں، نعش کو دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دے دی۔
مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی اسے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا اور بعد ازاں نعش کو جوہڑ کے قریب پھینک دیا گیا۔
جائے وقوعہ پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر سول ہسپتال وزیر آباد پہنچا دیا جہاں پرمقتولہ کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔