وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال ورکوٹے منڈی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ شدت پسند ہلاک ہو گئے، فضائی کارروائی میں متعدد ٹھکانے اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
پاک فوج کی تازہ کارروائی میں شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال ورکوٹے منڈی میں جیٹ طیاروں نے تحصیل شوال میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے بارڈر پر واقع علاقے ورکوٹے منڈی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ بمباری میں پندرہ شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے اور پانچ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکورٹی فورسز نے بیشترعلاقوں کو کلیئر کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران درجنوں دہشت گرد مارے گئے جن میں کئی خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔