وزیرستان میں گروہوں کی لڑائی سے طالبان کا کوئی تعلق نہیں، شاہد اللہ شاہد

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

پشاور (جیوڈیسک) ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں دوگروہوں میں جاری لڑائی سے تحریک طالبان کا کوئی تعلق نہیں، جن میں لڑائی جاری ہے ان میں صلح کروائی جارہی ہے۔

تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے جیو نیوز کو نامعلوم مقام سے فون کر کے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے بعض عناصر تحریک طالبان کے درمیان معمولی تلخی کو بنیاد بنا کر پر وپیگنڈہ مہم میں مصروف ہیں ہم اس وقت کو واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

کہ وزیرستان میں جاری دو گروپوں کے درمیان لڑائی سے پوری تحریک کا کوئی تعلق نہیں ہے صرف اس علاقے میں کچھ ساتھیوں کے درمیان بعض غلط فہمی کی وجہ سے تلخی پیدا ہوئی تھی جس کو TTP کے مرکزی شوری نے فور طور پر مداخلت کر کے حل کر دیا۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات اور جنگ بندی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے مولانا فضل اللہ کے حکم سے مرکزی شوری جو معاملات طے کرتی ہے طالبان کے تمام حلقے اس کی پابند ی کرتی ہے TTP تمام پروپیگنڈوں کو مسترد کرتی ہے ہم شریعت اسلامی کی بالا دستی پر تقین رکھتے ہیں۔