64 فیصد آئی ڈی پیز گھروں کو لوٹ چکے ہیں، فاٹا ڈی ایم اے

FATA IDPs

FATA IDPs

پشاور (جیوڈیسک) قبائلی علاقوں میں آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل جاری ہے، فاٹا کے 64 فیصد آئی ڈی پیز واپس اپنے علاقوں کو جا چکے ہیں، تاہم جنوبی وزیرستان کے 80 اور شمالی وزیرستان کے 64 فیصد متاثرین اب بھی اپنے گھروں کو جانے کے منتظر ہیں۔

ایف ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شورش زدہ علاقوں سے بے گھر ہونے والے افراد میں سے اب تک 64 فیصد خاندان اپنےگھروں کو واپس جا چکے ہیں، جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واپس جانے والے متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد خیبر ایجنسی کے متاثرین کی ہے جہاں سے 67 ہزار خاندان واپس اپنے آبائی علاقوں کو جا چکے ہیں، اسی طرح جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 57 ہزار متاثرہ خاندانوں میں سے اب تک صرف 14 ہزار خاندان ہی واپس لوٹ سکے ہیں۔

حکومت نے رواں سال کے آخر تک تمام آئی ڈی پیز کی اپنے علاقوں کو واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔