گھوٹکی (جیوڈیسک) وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران شدت پسندوں سے لڑائی میں شہید ہونے والے گھوٹکی کے رہائشی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی تدفین اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ گھوٹکی کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔
شہید فوجی حوالدار محمد سلطان کولاچی کی نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل قاسم، کیپٹن خرم، کیپٹن عبدالرحمان سمیت حساس اداروں کے افسران فوجی جوانوں اور بڑی تعداد میں شھریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پنوعاقل چھاؤنی کے چاق و چوبند جوانوں کے دستے نے شہید اہلکار کو فوجی اعزاز اور سلامی پیش کی جبکہ صدر پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف،جی او سی16 ڈویژن پنوعاقل چھاؤنی کی جانب سے شہید جوان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔
وزیرستان میں شہید ہونے والا فوجی حوالدار محمد سلطان فوج کے حساس ادارے آئی ایس آئی میں تعینات تھا۔