وزیرستان آپریشن سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا : خیبر پختونخوا حکومت

Government Khyber Pakhtunkhwa

Government Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ وفاقی حکومت یک طرفہ فیصلے کرتی رہی تو نتائج کی خود ذمہ دار ہو گی۔ شمالی وزیرستان سے افغانستان جانے والے سات ہزار افراد پاکستان کے خلاف استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے سات ہزار لوگ افغانستان پہنچ گے ہیں۔ دشمن انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں، یکطرفہ فیصلوں کے نتائج کی ذمہ دار وفاقی حکومت خود ہو گی۔

وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آپریشن والے علاقوں سے لوگوں کو جلد سے جلد نکالنے کی پوری کوشش کی جائے گی تاکہ کوئی نقصان نہ ہو سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی پی ڈیز کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ چھٹیوں کے باعث تعلیمی اداروں میں متاثرین کے قیام کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔