پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پشاور اور نوشہرہ کے اسٹیشنز بھی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ریلویز پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات اور خفیہ کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔
جبکہ ریلویز پروجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجنیئرز کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ پشاور کینٹ، سٹی اور نوشہرہ کے ریلوے اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے ہیں۔