وزیرستان (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کی آپریشن ضرب عضب کے سلسلے میں پاک افعان سرحدی علاقوں میں بمباری، غیرملکی دہشت گردوں سمیت 23 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بمباری میں دہشتگردوں کے اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور پاک فضائیہ نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 23 دہشت گرد مارے گئے جن میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
بمباری میں دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔