نارا محب وطن بنگالیوں کو پریشان نہ کرے، ثروت قادری

Sarwat Qadri

Sarwat Qadri

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران عوام پر رحم کریں۔ اور سہانے خواب دکھانے کے بجائے مہنگائی کے جن کو قابو کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روشن و مستحکم پاکستان دینے کا دعوی کرنے والے حکمران پہلے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔

انہوں نے کہا کہ بنگالی محب وطن پاکستانی ہیں، نارا انہیں غیر قانونی طور پر پریشان کرنا بند کر دے، بنگالیوں کو پکڑ کر بھاری رشوت حاصل کرنے کے لیے بنگالیوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے۔